نئی دہلی-جب پولیس اور تحقیقاتی ایجنسیوں نے دہلی میں دھماکہ کرنے والے اور حیاتیاتی جنگ کی تیاری میں مصروف سفید پوش دہشت گردوں کے ایک ملک گیر نیٹ ورک کی جڑیں تلاش کرنے کے لیے مہم شروع کی تو جموں و کشمیر کے دو پولیس افسران کو دہشت گردی پر قابو پانے میں ان کے کردار کے لیے سراہا جا رہا ہےان میں ایک جی وی سندیپ چکرورتی ہیں جو سری نگر کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ہیں اور انہیں اس تحقیقات کے آغاز کا سہرا دیا جا رہا ہے جو بظاہر ایک معمولی قانون شکنی کا معاملہ تھا انہوں نے سری نگر میں پولیس کو دھمکیاں دینے والے پوسٹر چسپاں کرنے والے شخص کو تلاش کرنے کا حکم دیا
ایسے پوسٹر جموں و کشمیر میں وقتاً فوقتاً عوامی مقامات پر دہشت گردوں کی نفسیاتی جنگ کے طور پر سامنے آتے رہتے ہیں پولیس عموماً انہیں معمول کی بات سمجھ کر ہٹا دیتی ہے اور اپنے کام میں مصروف رہتی ہے
لیکن چکرورتی نے تفتیش کے بنیادی اصول پر عمل کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی سراغ چھوٹا نہیں ہوتا وہ 2014 کے بیچ کے آئی پی ایس افسر ہیں ایم بی بی ایس ڈاکٹر ہیں اور 11 سالہ سروس میں 6 بار صدراتی پولیس میڈل برائے بہادری حاصل کر چکے ہیں-انہوں نے آپریشن مہادیو میں بھی حصہ لیا جس میں جموں و کشمیر پولیس نے 22 اپریل کو پہلگام میں ہونے والے حملے کے بعد تین پاکستانی دہشت گردوں کے بلند پہاڑی کیمپ کا سراغ لگایا تھا وہ آندھرا پردیش کے ضلع کرنول سے تعلق رکھتے ہیں
Someone read the Hippocratic oath very right!
— Ansuman Rath 🇮🇳 (@_AnsumanRath) November 13, 2025
A trained doctor by profession busting a white collar terror module comprising medical professionals.
The nation owes a debt of gratitude to Dr GV Sundeep Chakravarthy, IPS, SSP Srinagar, may your tribe grow. pic.twitter.com/4dHdx9PmmP
سندیپ چکرورتی نے اصرار کیا کہ سری نگر کے نواحی علاقے نوگام میں لگنے والے اس پوسٹر کے ماخذ کو تلاش کیا جائے اور اسے معمولی واقعہ قرار دے کر نظر انداز نہ کیا جائے
اسی ایک فیصلے نے ایک زنجیری ردعمل پیدا کیا سی سی ٹی وی فوٹیج سے ڈاکٹر عادل احمد راتھر سہاراپور کا سراغ ملا اس سے ڈاکٹر مزمل شکیل تک پہنچا گیا تین ہزار کلوگرام دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا اور یوں ایک بڑے دہشت گرد نیٹ ورک کا انکشاف ہوا جو کشمیر سے دہلی اور فرید آباد تک پھیلا ہوا تھا۔ایک دھماکہ تو ہو گیا لیکن اگر جموں و کشمیر پولیس نے بروقت کارروائی نہ کی ہوتی تو یہ مواد پلوامہ سے دس سے پندرہ گنا زیادہ تباہی مچا سکتا تھا ملک میں شاید 26/11 کے بعد اتنی بڑی تباہی دیکھی جاتی
دوسری افسر جنہوں نے تحقیقات کے دوران سب کی توجہ حاصل کی وہ آئی پی ایس افسر شاہدہ پروین گانگولی ہیں جو سابق اے سی پی سی آئی ڈی سیل جموں و کشمیر اور خصوصی آپریشن گروپ کی رکن رہ چکی ہیں انہیں لیڈی انکاؤنٹر اسپیشلسٹ کے نام سے جانا جاتا ہے۔شاہدہ کو دھماکے کے چند دن بعد لال قلعے کے قریب ایک ہنڈائی آئی 20 کار میں دیکھا گیا اس دھماکے میں دس افراد ہلاک اور کم از کم دو درجن زخمی ہوئے تھے ان کی موجودگی سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ کیس جموں و کشمیر کے کچھ پرانے دہشت گردی کے معاملات سے جڑا ہوا ہے
#WATCH | Delhi: IPS officer Shahida Parveen Ganguly, former J&K ACP, arrives at the spot where a blast occurred in a Hyundai i20 car near the Red Fort on 10th November. Eight people died in the blast. pic.twitter.com/hNpI7AQIhB
— ANI (@ANI) November 12, 2025
شاہدہ پروین گانگولی کا تعلق جموں کے ضلع پونچھ سے ہے اور وہ جموں و کشمیر کی پہلی خاتون آئی پی ایس افسر ہیں۔انہوں نے اپنے دور میں متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کیا اور کئی آپریشنز کی قیادت کی وہ مختلف موٹیویشنل تقاریب میں بھی شامل رہتی ہیں اور انہیں بے خوفی کی علامت سمجھا جاتا ہے-عوام سوشل میڈیا پر چکرورتی کو ایک ایسے ڈاکٹر کے طور پر پیش کر رہے ہیں جس نے ان ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کر کے ملک کو ممکنہ تباہی سے بچایا جو اس دہشت گردانہ سازش میں ملوث بتائے جا رہے ہیں ساتھ ہی وہ خاتون آئی پی ایس افسر کے نام کو لکھنؤ کی ڈاکٹر شاہدہ شاہین سے جوڑ رہے ہیں جنہیں اس ابھرتی ہوئی دہشت گردی کی سازش کی اہم کرداروں میں شمار کیا جا رہا ہے