کشمیر:یوم شہادت منانے کی کوشش کی، انتظامیہ نے روک دیا

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 13-07-2025
کشمیر:یوم شہادت منانے کی کوشش کی، انتظامیہ نے روک دیا
کشمیر:یوم شہادت منانے کی کوشش کی، انتظامیہ نے روک دیا

 



سرینگر: 13 جولائی 1931 کو جمّوں و کشمیر میں ڈوگرا حکومت کے خلاف احتجاج کے دوران، ڈوگرا راجہ ہری سنگھ کے فوجیوں نے سری نگر کی جیل کے باہر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 22 لوگ شہید ہو گئے تھے۔ نیشنل کانفرنس (NC) اس دن کو شہادت کا دن کے طور پر منانا چاہتی تھی، لیکن ضلعی انتظامیہ نے اس کی اجازت نہیں دی۔

این سی نے درخواست دی تھی اور اپنے صدر فاروق عبداللہ اور دیگر سینئر رہنماؤں کے ہمراہ نخواٹا میں واقع نقشبند صاحب قبرستان میں حاضری اور فاتحہ خوانی کا ارادہ ظاہر کیا تھا، تاہم سنیچر (12 جولائی) کو سری نگر کے ڈپٹی کمشنر نے اسے مسترد کر دیا۔

سری نگر پولیس نے پلیٹ فارم ایکس پر ایک عوامی نوٹس جاری کیا، جس میں واضح طور پر کہا گیا کہ 13 جولائی کو خواجہ بازار، نخواٹا کی جانب جانے والوں کو کوئی اجازت نہیں ہوگی۔ ساتھ ہی عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ انتظامیہ کے احکامات پر عمل کریں اور کسی طرح کی خلاف ورزی سے گریز کریں۔

پی ٹی آئی کے مطابق، پولیس نے خبردار کیا ہے کہ اگر کوئی حکم کی خلاف ورزی کرے گا تو قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔ نیشنل کانفرنس پارٹی کے سربراہ ترجمان تنویر صادق نے ایکس پر لکھا: 13 جولائی کوئی عام تاریخ نہیں ہے، یہ عزت، انصاف اور حقوق کے مطالبے کے لیے دیے گئے قربانیوں کی یاد دلاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری اپنے شہداء کو ہمیشہ پرسکون، مہذب اور پختہ جذبات کے ساتھ یاد رکھیں گے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ جمّو و کشمیر کے دوبارہ انتظام سے قبل یہ دن عوامی تعطیل ہوا کرتا تھا، لیکن 2020 میں اسے سرکاری تعطیلات کی فہرست سے نکال دیا گیا۔ اس معاملے پر پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے بھی اسپیکر پر شدید تنقید کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلی اسپیکر عبدالرحیم راثر نے پہلے پی ڈی پی کی جانب سے 13 جولائی کو تعطیل کے لیے پیش کردہ قرارداد کو مسترد کیا، اور پھر اس سے انکار بھی کیا، جبکہ انہوں نے پہلے دو سرکاری قراردادوں کو منظوری دی تھی۔ محبوبہ مفتی نے ایکس پر کہاجب اسپیکر نے اپنی صوابدید سے دو سرکاری قراردادوں کو منظوری دی، تو شہداء کو خراجِ تحسین پیش کرنے والی قرارداد کو کیوں روکا؟

عوام خود فیصلہ کر لیں۔ گزشتہ سال، کئی رہنماؤں کو قبرستان جانے سے روکنے کے لیے نظر بند بھی کیا گیا تھا۔ اس دوران اسمبلی اسپیکر عبدالرحیم راثر نے بیان دیا کہ پی ڈی پی کی یہ شکایت بلاجواز ہے کہ ان کی تجویز پیش ہی نہیں ہونے دی گئی۔