کرناٹک اردو اکیڈمی :مانو کے صحافت طلبہ کی فیس کی مکمل واپسی کا اعلان

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 10-06-2026
 کرناٹک اردو اکیڈمی :مانو کے صحافت طلبہ کی فیس کی مکمل واپسی کا اعلان
کرناٹک اردو اکیڈمی :مانو کے صحافت طلبہ کی فیس کی مکمل واپسی کا اعلان

 



حیدرآباد:مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے شعبۂ ابلاغ عامہ و صحافت کے سربراہ پروفیسر احتشام احمد خان کے مطابق کرناٹک اردو اکیڈمی نے کرناٹک سے تعلق رکھنے والے ان طلبہ کی فیس مکمل طور پر واپس کرنے کی منظوری دے دی ہے جو تعلیمی سال 2026-27 سے مانو میں بی اے (جرنلزم اینڈ ماس کمیونیکیشن) آنرز / ریسرچ یا ایم اے (جرنلزم اینڈ ماس کمیونیکیشن) میں داخلہ حاصل کریں گے۔ یہ منظوری کرناٹک اردو اکیڈمی کے جاری کردہ سرکاری حکم نامے کے تحت دی گئی ہے۔

اس اہم اقدام سے کرناٹک کے مستحق طلبہ کو مالی اعتبار سے بڑی سہولت حاصل ہوگی اور انہیں صحافت اور ابلاغ عامہ کے شعبے میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی مزید حوصلہ افزائی ملے گی۔

پروفیسر احتشام احمد خان نے اس قیمتی تعاون پر کرناٹک اردو اکیڈمی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ طلبہ کے لیے نہایت سودمند ثابت ہوگا۔ انہوں نے کرناٹک اردو اکیڈمی کے سابق رجسٹرار ڈاکٹر مظہرالدین خان اور بنگلورو کے معروف صحافی جناب اعظم شاہد کی خصوصی کاوشوں اور تعاون کو بھی سراہا جن کی مدد سے اس تجویز کی منظوری ممکن ہو سکی۔

ڈاکٹر محمد مصطفیٰ علی
پبلک ریلیشنز آفیسر اول