کرناٹک پی یو سی : راج مستری کا بیٹا’متین‘بنا ٹاپر

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 27-07-2021
ایک غریب محنت کش کا بیٹا بنا نمبر ون
ایک غریب محنت کش کا بیٹا بنا نمبر ون

 

 

آواز دی وائس : نئی دہلی

کرناٹک کے شہر گلبرگہ کے ایک گاؤں کے متین جمادار نے کامیابی کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ متین نے ریاست کے پری یونیورسٹی کورس (پی یو سی / انٹرمیڈیٹ) امتحان میں 600 میں سے 600 نمبر حاصل کرکے تاریخ رقم کی ہے۔ متین جمدار کی اس کامیابی نے نہ صرف ان کے کنبہ بلکہ ریاست اور معاشرے کو بھی فخر سے دوچار کردیا ہے۔

اس سے قبل سال 2018 ایس ایس ایل سی امتحان میں ، متین نے 625 میں سے 619 نمبر حاصل کیے تھے۔

متین کے والد معمار ہیں

متین جمدار کے والد نبی صائب جمادار ایک راج مستری ہیں۔متین نے ریاست کرناٹک میں کامیابی کا انوکھا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ وہ اپنے گاؤں کی ایک کچی آبادی میں رہتے ہیں۔ بیٹے کی اس کامیابی نے اس کی جھگی کو چار چاند ب لگا دئیے ہیں ۔

ان کی کامیابی کو بہت ساری ممتاز شخصیات نے سراہا ہے۔ انھیں مبارکباد دینے والوں میں کرناٹک حکومت کے عہدیدار بھی شامل تھے۔

 چیف سکریٹری ریونیو ، کرناٹک حکومت ، محمد محسن نے ٹویٹ کرکے متین کو مبارکباد دی ہے۔ اپنے ٹویٹ میں ، انہوں نے لکھا کہ گلبرگہ کے "ایک راج مستری کا قابل فخر بیٹا" نے اپنے نمبروں کے لئے ایک ریکارڈ قائم کیا ہے۔ مبارک ہو۔ نہ صرف یہ بلکہ کرناٹک کے اقلیتی بہبود کمیشن کے سربراہ نے بھی متین کی کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔۔

 ڈائریکٹوریٹ نے ٹویٹر پر لکھا ، "پی یو سی امتحان میں 100٪ نمبر حاصل کرنے پر ہمیں متین جمادار پر فخر ہے۔ ہمارا محکمہ ایسے مثالی طلباء کو اعلی تعلیم کے بہتر مواقع فراہم کرنے اور روشن مستقبل بنانے کے لیے اسکالرشپ فراہم کر رہا ہے۔