گھر سے کام کی سہولت دسمبر 2022 تک: حکومت کرناٹک

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 24-08-2021
علامتی تصویر
علامتی تصویر

 

 

آواز دی وائس، بنگلور

کرناٹک حکومت نے بنگلور میں قائم آئی ٹی کمپنیوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے ملازمین کے لیے گھر سے کام کی سہولت دسمبر 2022 تک بڑھا دیں۔

یہ ہدایت ان کمپنیوں پر لاگو ہوگا جو بیرونی رنگ روڈ پر سلک بورڈ سے کے آر پورم تک کے علاقے میں قائم ہیں۔

ای وی رامنا، ایڈیشنل چیف سکریٹری برائے الیکٹرانکس ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور بزنس ٹرانسفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس سڑک پر میٹرو کا کام کیا جانا ہے۔

یہ فیصلہ اس سڑک پر ٹریفک کو کم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔