کرناٹک: مسجدمیں،مندرکا ڈھانچہ ملنے کادعویٰ،وی ایچ پی کا ہنگامہ

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
کرناٹک: مسجدمیں،مندرکا ڈھانچہ ملنے کادعویٰ،وی ایچ پی کا ہنگامہ
کرناٹک: مسجدمیں،مندرکا ڈھانچہ ملنے کادعویٰ،وی ایچ پی کا ہنگامہ

 

 

منگلورو: ملک میں مذہبی مقامات کو لے کر جاری ہنگامہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ گیان واپی کے بعد اب کرناٹک کی ایک مسجد کے بارے میں بھی ایسا ہی دعویٰ کیا گیا ہے۔ کرناٹک کے منگلورو میں پرانی مسجد کے نیچے ہندو مندر جیسا آرکیٹیکچرل ڈیزائن ملنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

اب اس جگہ پر وشو ہندو پریشد کے کارکن پوجا کرنے پہنچ گئےہیں۔ اس کے پیش نظر مسجد کے ارد گرد سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

وی ایچ پی کے بہت سے کارکن کرناٹک کی اس مسجد کے باہر پہنچ گئے ہیں اور ہنگامہ برپا کر رہے ہیں۔ یہ تمام لوگ پرانی مسجد میں پوجاکی اجازت کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ یہی نہیں ان لوگوں نے مسجد کے باہر پوجا بھی کی ہے جس کے پیش نظر ماحول کافی کشیدہ ہو گیا ہے۔

وی ایچ پی کے اس ہنگامے کو دیکھتے ہوئے پورے علاقے میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، بڑی تعداد میں پولس فورس کو موقع پر تعینات کر دیا گیا ہے۔

پانچ سو میٹر کے دائرے میں کسی بھی اجتماع کی اجازت نہیں ہے۔

دراصل یہ سارا معاملہ 21 مئی کو اس وقت سامنے آیا جب اس پرانی مسجد کی تزئین و آرائش کا کام چل رہا تھا۔

اس دوران یہ دعویٰ کیا گیا کہ مسجد کے اندر، مندر جیسا ڈھانچہ ہے۔ جس کے بعد وشو ہندو پریشد نے یہ سارا معاملہ اٹھایا اور ہنگامہ شروع ہوگیا۔

اب گیان واپی کی طرح اس معاملے پر بھی ہنگامہ برپا ہے۔ وی ایچ پی کا دعویٰ ہے کہ یہ مسجد مندر کو گرا کر بنائی گئی ہے۔

وی ایچ پی کا کہنا ہے کہ وہ یہ ثابت کرنے کے لیے عدالت بھی جا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ہندو تنظیم نے مسجد میں سروے کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس معاملے پر سیاست بھی شروع ہو گئی ہے۔ وی ایچ پی کے علاوہ اب بی جے پی نے بھی اس مسجد کو لے کر بڑا مطالبہ کیا ہے۔ بی جے پی نے مسجد کے سروے کا مطالبہ کیا ہے۔

فی الحال مسجد کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے اور یہاں کسی کو جانے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ ہنگامہ کرنے والے وی ایچ پی کے کچھ کارکنوں کو بھی پولس نے حراست میں لے لیا ہے۔