بنگلورو
کرناٹک کے یادگیر میں ایک بھیانک سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ دیواپور کے قریب ایک کار اور نجی بس کے درمیان آمنے سامنے ٹکر میں چھ افراد کی موت ہو گئی۔ ٹکر کے بعد کار میں آگ لگ گئی اور وہ مکمل طور پر جل کر خاک ہو گئی۔
کار یادگیر سے رائچور جا رہی تھی جبکہ بس بنگلورو سے کلبُرگی کی طرف جا رہی تھی۔ فائر بریگیڈ کے اہلکار اور پولیس فوراً موقع پر پہنچ گئے۔ یادگیر کے پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بھی جائے حادثہ کا دورہ کیا۔