جے پور:راجستھان ہائی کورٹ کی جے پور بنچ نے ادے پور کنہیا لال قتل کیس میں شریک ملزم جاوید کو ضمانت دے دی ہے۔ جسٹس پنکج بھنڈاری اور جسٹس پراویر بھٹناگر کی ڈویژن بنچ نے جاوید کو یہ راحت فراہم کی۔ کیس میں جاوید پر مرکزی ملزم کے ساتھ مل کر کنہیا لال کے قتل کی سازش کرنے کا الزام تھا، لیکن ہائی کورٹ نے شواہد اور سماعت کی بنیاد پر اس کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔
عدالت نے کہا کہ جاوید کے خلاف شواہد ناکافی ہیں اور اسے حراست میں رکھنا ضروری نہیں۔ کنہیا لال کو جون 2022 میں قتل کر دیا گیا تھا، جس کے بعد ملک بھر میں غم و غصہ تھا۔ ملزمان پر مذہبی عقائد کی وجہ سے کنہیا لال کو بے دردی سے قتل کرنے کا الزام تھا۔
جاوید کے خلاف سنگین الزامات تھے تاہم عدالت نے اس کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے کچھ شرائط کے ساتھ رہائی کا حکم دیا۔ یاد رہے کہ مقتول کنہیا لال پر توہین رسالت کا الزام تھا۔ ملزمان اسی کے شہر سے تعلق رکھتے تھے اور اس کی گردن کاٹنے ہوئے ویڈیو بھی بنایا تھا جو سوشل میڈیا میں وائرل ہوگئی تھی اور شہر میں فرقہ وارانہ کشیدگی بھی پھیل گئی تھی۔