نئی دہلی: بھارت رتن، میزائل مین اور سابق صدر ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی دسویں برسی کے موقع پر بی جے پی اقلیتی مورچہ کے قومی صدر جمال صدیقی نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی پر سخت حملہ کرتے ہوئے الزام لگایا کہ انہوں نے "عوام کے صدر" کلام صاحب کو یاد نہ کرکے ان کی توہین کی ہے۔جمال صدیقی نے کہا کی وزیراعظم نریندر مودی نے ڈاکٹر کلام کو نمن کیا، خراجِ عقیدت پیش کیا، لیکن راہل گاندھی جیسے لیڈر نے اس عظیم شخصیت کو یاد کرنا بھی گوارا نہ کیا، جو سراسر توہین اور نظر انداز کرنے کے مترادف ہے۔
انہوں نے مزید کہاکانگریس ایک ایسی پارٹی ہے جو قصاب کو جیل میں بریانی کھلاتی ہے، لیکن قوم کی عزت بڑھانے والے ڈاکٹر کلام جیسے محب وطن کو بھلا دیتی ہے۔ راہل گاندھی کو اس عمل پر قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔جمال صدیقی نے واضح کیا کہ بی جے پی ان تمام شخصیات کو اہمیت دیتی ہے جنہوں نے مذہب اور ذات سے بالاتر ہو کر ملک کی خدمت کی۔ ڈاکٹر کلام کو ایک دور اندیش سائنس دان، عظیم رہنما اور بے مثال محب وطن کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔ڈاکٹر کلام کی دسویں برسی کے موقع پر بی جے پی اقلیتی مورچہ کے زیرِ اہتمام پورے ملک میں "کلام کو سلام" کے نام سے ایک مہم چلائی گئی۔ اس مہم کا ،مقصد ڈاکٹر کلام کو خراجِ عقیدت پیش کرنا،ان کے ملکی ترقی میں کردار کو اجاگر کرنا،نوجوان نسل کو ان کی تعلیمات سے روشناس کراناہے۔
ملک بھر میں مختلف پروگرامز، سیمینارز،اور تقریبات کا اہتمام کیا گیا، جہاں مقررین نے کلام صاحب کی زندگی، کامیابیوں اور قوم کے لیے ان کی قربانیوں پر روشنی ڈالی۔جمال صدیقی نے راہل گاندھی کے رویے کو کلام صاحب کی توہین قرار دیا،ایک ایسے شخص کو فراموش کرنا جسے پوری قوم عزت کی نگاہ سے دیکھتی ہے، ابلِ معافی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی مذہب یا ذات کی بنیاد پر نہیں بلکہ قوم پر قربان ہونے والوں کو اصل احترام دیتی ہے اور ڈاکٹر کلام اس کی اعلیٰ مثال ہیں۔