ناچ گانے والی شادیوں میں قاضی نکاح نہیں پڑھائیں گے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 26-02-2021
 دارالافتا و دار القضاء مساجد کمیٹی کا اعلان
دارالافتا و دار القضاء مساجد کمیٹی کا اعلان

 

 

بھوپال: جہاں ایک طرف بڑی مسلم تنظیموں اور جماعتوں کی جانب سے مسلمانوں میں غیر شرعی اور غیر اسلامی رسم و رواج کو ختم کرنے کے لئے اصلاح معاشرہ مہم سلسلہ جاری ہے- وہیں دوسری طرف بھوپال کے دارالافتا و دار القضاء مساجد کمیٹی نے 25 فروری کو ایک اعلان جاری کیا ہے جس میں قاضی شہر سید مشتاق علی صاھب نے کہا کہ علما کرام کے مشورے سے یہ طے کیا گیا ہے کہ جس شادی و نکاح میں ناچ گانا و بینڈ باجا و ڈی جے بجے گا اور آتش بازی ہوگی اور پردے کا اہتمام نہیں ہوگا، فضول خرچی ہوگی اور بے جا رسم و رواج ہوں گے وہاں قاضی نکاح خواں نکاح نہیں پڑھائیں گے۔

اسی کے ساتھ مسلمانوں سے اپیل کی گیئ ہے کہ وہ ایسی شادیوں میں شرکت نہ کریں۔