پروفیسر عمران احمد نے کی پلاسٹک سرجری میں پی ایچ ڈی

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 26-10-2021
 پروفیسر عمران احمد نے کی پلاسٹک سرجری میں پی ایچ ڈی
پروفیسر عمران احمد نے کی پلاسٹک سرجری میں پی ایچ ڈی

 

 

آواز دی وائس، علی گڑھ،

جواہر لال نہرو میڈیکل کالج (جے این ایم سی)، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے پلاسٹک سرجری شعبہ کے چیئرمین پروفیسر عمران احمد نے پلاسٹک سرجری میں اپلائیڈ ریسرچ کی ہے اور انہیں پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض کی گئی ہے۔

پروفیسر عمران نے’رگوں اور عضلات کی پیوندکاری کے ذریعے نسوں کی تخلیق نو‘ پر اپنی تحقیق کی ہے۔

اپنے سپروائزروں کے تئیں ممنونیت کا اظہار کرتے ہوئے پروفیسر عمران نے کہا ”جب میں ایم ایس (جنرل سرجری) کر رہا تھا تو میرے سپروائزر موجودہ اے ایم یو وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور تھے، جنہوں نے ابتدا سے لے کر مقالہ جمع ہونے تک نہ صرف مجھے تعلیمی رہنمائی اور عملی مدد فراہم کی بلکہ وہ مجھے پلاسٹک سرجری میں پی ایچ ڈی کرنے کی ترغیب دیتے رہے۔

اسی طرح پروفیسر ارشد حفیظ خان نے میری خاطر خواہ رہنمائی کی اور میرے پروجیکٹ میں ہمیشہ دلچسپی لی“۔