جامعہ: پروفیسر نوید اقبال فرانس کے مؤقر گرانٹ سے سرفراز

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 14-09-2021
جامعہ: پروفیسر نوید اقبال فرانس کے مؤقر گرانٹ سے سرفراز
جامعہ: پروفیسر نوید اقبال فرانس کے مؤقر گرانٹ سے سرفراز

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

انٹرنیشنل فاؤنڈیشن آف ہاؤس آف ہیومن سائنسز، فرانس نے پروفیسر نوید اقبال شعبہء نفسیات جامعہ ملیہ اسلامیہ کو مؤقر گرانٹDirectors of Associated Studies (ڈی ای اے) 2021 سے سرفراز کیا ہے۔

فرانس میں بچوں کے ساتھ برے سلوک اور برتاؤ کے سلسلے میں ماہرین کی دماغی صحت اور ساتھ ہی مذکورہ موضوع پر ہندوستان کے ماہرین اور ڈاکٹروں کی دماغی صحت کے موازنے کے تناظر میں تفہیم کے لیے تحقیقی مقصد کے لیے انھیں مدعو کیا گیاہے۔

پروفیسر کیتھرین بیلزنگ،ٹورس یونیورسٹی،فرانس نے انھیں اپنی تجربہ گاہ میں بھی مدعو کیا ہے جہاں پروفیسر اقبال بچوں کے ساتھ برے سلوک اور اس کے منفی اثرات سے متعلق متعدد لیکچر دیں گے اور مستقبل میں فرانس اور ہندوستان کے درمیان ممکنہ تحقیقی اشتراک کے لیے ان کے رفقائے کار سے بات چیت کریں گے۔