جے ایل این اسٹیڈیم اسپورٹس سٹی میں ہوگا تبدیل

Story by  PTI | Posted by  Aamnah Farooque | Date 10-11-2025
جے ایل این اسٹیڈیم اسپورٹس سٹی میں ہوگا تبدیل
جے ایل این اسٹیڈیم اسپورٹس سٹی میں ہوگا تبدیل

 



نئی دہلی/ آواز دی وائس
وزارتِ کھیل کے ایک ذرائع نے پیر کے روز بتایا کہ قومی دارالحکومت میں واقع تاریخی جواہر لال نہرو اسٹیڈیم کو منہدم کرکے ایک ’اسپورٹس سٹی‘ میں تبدیل کیا جائے گا۔ اس نئے منصوبے میں تمام بڑے کھیلوں کی سہولیات کے ساتھ کھلاڑیوں کے رہنے کے لیے رہائشی انتظامات بھی شامل ہوں گے۔
اسٹیڈیم کے 102 ایکڑ رقبے کو مکمل طور پر از سرِ نو تعمیر کیا جائے گا، تاہم یہ منصوبہ فی الحال صرف ایک تجویز کی شکل میں ہے، لہٰذا ابھی اس کی تکمیل کی کوئی حتمی مدت طے نہیں کی گئی۔ منصوبے کی حتمی خاکہ بندی کے لیے قطر اور آسٹریلیا کی اسپورٹس سٹیز کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
وزارت کے ایک اہلکار نے کہا کہ اسٹیڈیم کو منہدم کر دیا جائے گا۔ اسٹیڈیم کے اندر قائم تمام دفاتر، جن میں نیشنل ڈوپنگ روک تھام ایجنسی اور نیشنل ڈوپ ٹیسٹنگ لیبارٹری شامل ہیں، کو دوسری جگہ منتقل کر دیا جائے گا۔ اسپورٹس سٹی میں بنیادی طور پر کثیر المقاصد کھیلوں کی سہولت فراہم کی جائے گی، جہاں کھلاڑیوں کی تربیت، بڑے کھیلوں کے انعقاد اور عالمی معیار کے بنیادی ڈھانچے کا انتظام ہوگا۔
احمد آباد کا سردار ولبھ بھائی پٹیل اسپورٹس کمپلیکس اس کی ایک نمایاں مثال ہے، جہاں کرکٹ، واٹر اسپورٹس، ٹینس اور ایتھلیٹکس سمیت مختلف کھیلوں کی عالمی معیار کی سہولیات دستیاب ہیں۔