یوپی کے ہر ضلع میں جھلکاری بائی اسکل اسکول کھولے جائیں گے : پرینکا گاندھی

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 22-11-2021
یوپی کے ہر ضلع میں جھلکاری بائی اسکل اسکول کھولے جائیں گے : پرینکا گاندھی
یوپی کے ہر ضلع میں جھلکاری بائی اسکل اسکول کھولے جائیں گے : پرینکا گاندھی

 

 

آواز دی وائس، لکھنو

اتر پردیش کی کانگریس جنرل سکریٹری انچارج پرینکا گاندھی واڈرا نے مجاہدین آزادی اوررانی لکشمی بائی کی اٹوٹ شریک کار جانباز جھلکاری بائی کے یوم پیدائش پر آج کہا کہ ان کی پارٹی اترپردیش میں اقتدار میں آئی تو ہر ضلع میں خواتین کے لئے جھلکاری بائی اسکل اسکول کھولے جائیں گے۔

کانگریس جنرل سکریٹری نے جانبازجھلکاری بائی کو ان کےیوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا، 'لڑکی ہوں لڑ سکتی ہوں' مہم کے تحت، خواتین میں ہنر مندی اور قابلیت کو بڑھانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے، کہا کہ ریاست میں لڑکیوں کو ہنر مند بنانے کے لیے بہادر جھلکاری بائی کے نام پر اسکول کھولے جائیں گے۔

انہوں نے ٹویٹ کیا کہ جانبازجھلکاری بائی جی کو خراج عقیدت۔ کانگریس پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر حکومت بنتی ہے تو ہر ضلع میں لڑکیوں کے لیے جانباز جھلکاری بائی جی کے نام پر ہر ضلع میں اسکل اسکول کھولے جائیں گے۔

اسکل سکولوں میں لڑکیوں کو ہنر مندی کی تربیت دی جائے گی۔ لڑکی ہوں لڑ سکتی ہوں۔