جواد پٹیل فوربیز ایشیا کی فہرست میں شامل

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 27-04-2021
جواد پٹیل
جواد پٹیل

 

 

 اکولہ

اکولہ سے تعلق رکھنے والے ہونہار سائنسدان جواد پٹیل فوربیز ایشیا کی سال 2021 کی انڈر 30 فہرست میں نام درج کرانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ جواد پٹیل کا نام انڈسٹری، مینو فیکچرنگ اور اینرجی کی فہرست میں ہے ۔ واضح رہے کہ اس لسٹ میں ایشیا کے 48 ممالک کے کاروباری اور اختراعی صلاحیت والے نوجوان شامل ہیں ۔

جواد پٹیل کا تعلّق اکولہ سے ہے ۔ آندھرا پردیش کے بیستو سے ایم ٹیک کا کورس پورا کرنے کے بعد وہ الا تعلیم کے لئے ہارورڈ یونیورسیٹی امریکا چلے گیۓ ۔ انہوں نے وہاں سے پی ایچ دی کی تعلیم مکمل کی ۔ کووید کی وبا کے دوران انہوں نے آٹومیٹک ہینڈ سینے ٹایزر کی ایجاد کی ۔

جواد اس سے قبل متعدد ایوارڈ اپنے نام کر چکے ہیں ، جن میں تحقیق اور تخلیقی صلاحیت کے لئے نیشنل ایوارڈ فار ایکسیلینس بھی شامل ہے ۔اس کے علاوہ برطانیہ میں ڈیانا ایوارڈ ایکسیلینس اور ایمس دہلی میں میڈیکل انوویشن ایوارڈ بھی حاصل کیا ۔