جنسوراج پارٹی نے 51 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 09-10-2025
جنسوراج  پارٹی نے 51 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی
جنسوراج پارٹی نے 51 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی

 



پٹنہ/ آواز دی وائس
پرشانت کشور کی جن سوراج پارٹی نے اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کر دی ہے، جس میں 51 نام شامل ہیں۔ اس فہرست میں ایڈووکیٹ وائی وی گری، بھوجپوری گلوکار و اداکار ریتیش پانڈے سمیت کئی معروف شخصیات کے نام ہیں۔ بہار اسمبلی کی کل 243 نشستوں پر 6 اور 11 نومبر کو ووٹنگ ہوگی جبکہ 14 نومبر کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ پارٹی کے صدر پرشانت کشور راگھوپور سے انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔
جنہیں ٹکٹ دیا گیا
رغناتھ پور سے راہل کیرتی سنگھ، لوریا سے سنیل کمار، دربھنگہ سے ستیندر کمار یادو، بینی پٹی سے محمد پرویز عالم، بیگوسرائے سے سورندر کمار ساہنی، والمیکی نگر سے دیرگھ نارائن پرساد کو امیدوار بنایا گیا ہے۔
جن سوراج نے ہر سدھی سے اودھیش رام، سِکٹی سے راغب ببلو، کوچادھامن سے ابو افاق فاروق، پورنیہ امور سے افروز عالم، مدھے پورہ آلم نگر سے سوبودھ سمن، سہرسا سے کشور کمار منّا، سمری بختیار پور سے سورندر یادو، مہیشی سے شمیم اختر، دربھنگہ سے آر کے مشرا، میناپور سے تیج نارائن ساہنی، گوپال گنج سے ڈاکٹر ششی شیکھر سنہا، بھورے سے پریتی کنر، مانجھی سے وائی وی گری، چھپرا سے جے پی سنگھ اور پرسا سے مسافر مہتو کو امیدوار بنایا ہے۔
اسی طرح سونپور سے چندن مہتا، کلیانپور سے رام بالک پاسوان، موربا سے ڈاکٹر جاگرتی ٹھاکر، بیگوسرائے سے سورندر ساہنی، کھگڑیا سے جینتی پٹیل، بیل دور سے گجیندر کمار سنگھ نشان، پیرپینتی سے گھنشیام داس، بیلہر سے برج کشور پانڈت، پر بھتہ سے ونئے کمار برن، استھوا سے لتا سنگھ، بہار شریف سے دنیش کمار، نالندہ سے کمار پونم سنہا، کمہرار سے پروفیسر کے سی سنہا، آرا سے ڈاکٹر وجے گپتا، چیناری سے نیہا نٹراج، کرگہر سے اداکار ریتیش پانڈے، نوین نگر سے ارچنا چندر یادو، امام گنج سے ڈاکٹر اجیت کمار اور بودھ گیا سے لکشمن مانجھی کو امیدوار بنایا گیا ہے۔
یہ فہرست ظاہر کرتی ہے کہ جن سوراج پارٹی نے مختلف پس منظر سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کو شامل کیا ہے، جن میں وکلاء، اساتذہ، فنکار، اور سماجی کارکن شامل ہیں۔ پارٹی کا مقصد بہار کی سیاست میں نئی شفافیت اور عوامی شمولیت کو فروغ دینا بتایا گیا ہے