جموں : بس میں لگی آگ چار افراد ہلاک

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 13-05-2022
جموں : بس میں لگی آگ چار افراد ہلاک
جموں : بس میں لگی آگ چار افراد ہلاک

 

 

کٹرہ: جموں جانے والی مسافر بس میں کٹرہ کے قریب آگ لگ گئی۔ اس حادثے میں 4 افراد ہلاک اور 22 افراد بری طرح جھلس گئے۔ تمام زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ یہ بس وشنو دیوی کے یاتریوں کو ماں کے درشن کے بعد واپس لا رہی تھی۔ کٹرا سے 3 کلومیٹر دور نومائی میں شانی مندر کے قریب بس میں آگ لگ گئی۔ جموں زون کے اے ڈی جی مکیش سنگھ نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات میں کسی قسم کے دھماکہ خیز مواد کے استعمال کا انکشاف نہیں ہوا ہے۔

زیادہ گرمی کی وجہ سے بس کا ٹینک پھٹ گیا۔

بابیلا رکوال، ڈپٹی کمشنر، ریاسی، جموں و کشمیر نے کہا کہ بس کے ٹینک کے زیادہ گرم ہونے کی وجہ سے آگ لگنے کا خدشہ ہے۔ پورے معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ اے ڈی جی پی جموں نے کہا کہ حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ایف ایس ایل کی ٹیم موقع پر تعینات ہے۔ حادثے میں زخمی 22 افراد کو علاج کے لیے کٹرہ لے جایا گیا ہے۔ ان میں سے بہت سے لوگوں کو خصوصی علاج کے لیے بھیجا گیا ہے۔

 متاثرین کے لواحقین کے لیے امداد کا اعلان

 جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اس حادثے کے متاثرین کے لیے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو پانچ پانچ لاکھ روپے اور زخمیوں کو ایک ایک لاکھ روپے دیے جائیں گے۔