جموں پل منہدم:عمر عبداللہ نے تحقیقات کا حکم دیا

Story by  PTI | Posted by  Aamnah Farooque | Date 02-05-2026
جموں پل منہدم:عمر عبداللہ نے تحقیقات کا حکم دیا
جموں پل منہدم:عمر عبداللہ نے تحقیقات کا حکم دیا

 



سری نگر
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ہفتہ کے روز جموں شہر میں پل گرنے کے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا، جس میں تین مزدوروں کی موت ہو گئی۔ایک سرکاری ترجمان کے مطابق، وزیر اعلیٰ نے جمعہ کو جموں شہر کے مضافاتی علاقے بنٹالاب میں پیش آئے اس افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا، جس میں تین مزدور اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب مزدور پل کے قریب ایک ریٹیننگ وال (حفاظتی دیوار) کی مرمت کا کام کر رہے تھے۔
ترجمان نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ نے مرحومین کی روح کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی۔
عمر عبداللہ نے اس واقعے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی بھی خواہش ظاہر کی۔