جموں : ڈرونز اور فضا میں اڑائے جانے والے دوسرے کھلونوں پر پابندی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 30-06-2021
اڑنے والے کھلونوں پر پابندی
اڑنے والے کھلونوں پر پابندی

 

 

جموں : ضلع مجسٹریٹ راجوری نے ڈرونز اور فضا میں اڑائے جانے والے دوسرے کھلونوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ایک حکم نامے میں کہا کہ قوم دشمن عناصر یونین ٹریٹری کے بعض علاقوں میں ڈرونز اور فضا میں اڑئے جانی والیچیزوں کا استعمال کر کے لوگوں کو مالی و جانی نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

 ضلع مجسٹریٹ کا یہ حکم نامہ اس وقت سامنے آیا ہے ، جب جموں شہر کے فوجی علاقوں میں گذشتہ چار روز سے ڈرونز کو مسلسل گردش کرتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ دس پندرہ برسوں سے دیکھا جا رہا ہے کہ سماجی و ثقافتی محفلوں میں ویڈیو اور فوٹو کھینچنے کے لئے چھوٹے ڈرون کیمروں کا استعمال کیا جا رہا ہے اور نوجوان طبقہ خاص طور پر ڈرون جیسے کھلونوں کا استعمال کرنے کا شوقین ہے'۔

  موجودہ صورتحال کے پیش نظر اہم فوجی تنصیبات اور آبادی والے علاقوں میں فضائی اسپیس کے تحفظ کے لئے ضروری ہے کہ ڈرون اور فضا میں اڑائے جانے والے کھلونوں کے استعمال پر پابندی عائد کی جائے۔ ضلع مجسٹریٹ نے حکم نامے میں کہا ہے کہ جن لوگوں کے پاس ڈرون اور ہوا میں اڑائے جانے والے کھلونے ہیں وہ انہیں پولیس کے حوالے کر دیں۔ ایس ایس پی راجوری سے کہا گیا ہے کہ وہ اس حکم نامے پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔