جموں و کشمیر: سیاحت میں زبردست اضافہ

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 02-02-2026
جموں و کشمیر: سیاحت میں زبردست اضافہ
جموں و کشمیر: سیاحت میں زبردست اضافہ

 



جموں: جموں و کشمیر کی معیشت میں سیاحت کو اب بھی ایک اہم ستون قرار دیتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پیر کو کہا کہ سکیورٹی سے متعلق واقعات اور قدرتی آفات کے باوجود گزشتہ سال اس مرکز کے زیر انتظام خطے میں 1.78 کروڑ سیاحوں نے آمد کی۔

سنہا نے بجٹ اجلاس کے پہلے دن قانون ساز اسمبلی کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کہا، “سکیورٹی سے متعلق واقعات اور قدرتی آفات سے پیدا ہونے والے چیلنجوں کے باوجود سال 2025 میں اس مرکز کے زیر انتظام خطے میں 1.78 کروڑ سیاحوں کی آمد درج کی گئی۔” اس موقع پر لیفٹیننٹ گورنر نے پہلگام حملے، ’آپریشن سندور‘ اور گزشتہ سال آنے والے سیلاب جیسے واقعات کا بھی ذکر کیا۔

سنہا نے بتایا کہ خطے میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے سیاحت کو ’صنعت کا درجہ‘ دیا گیا ہے۔ انہوں نے اکتوبر 2025 میں سیاحوں کے لیے پہلے کرسنتھیمم گارڈن (’باغِ گلِ داؤد‘) کے افتتاح کی جانکاری دی، جس کا مقصد کشمیر کو ہر موسم کے لیے سیاحتی مرکز بنانا ہے۔

انہوں نے کہا، “پچاس سے زائد متحرک اقسام پر مشتمل یہ باغ کشمیر کو ’سال بھر‘ کی سیاحتی منزل بنانے کے ہمارے مشن میں ایک اسٹریٹجک سنگِ میل ہے۔ جس طرح ٹیولپ گارڈن ہماری بہار کی پہچان ہے، اسی طرح ’باغِ گلِ داؤد‘ خزاں کی علامت بننے کے لیے تیار ہے اور یہ کم بھیڑ والے موسم میں سیاحوں کو متوجہ کرے گا۔”

انہوں نے مزید کہا کہ پورے خطے کی یکساں ترقی کو یقینی بنانے کے لیے جموں میں یاترا سیاحت، کشمیر میں مہماتی سیاحت اور سرحدی علاقوں میں ماحولیاتی سیاحت کو فروغ دینے پر خصوصی زور دیا جا رہا ہے۔