جموں و کشمیر: ڈوڈا میں سرچ آپریشن جاری

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 21-09-2025
جموں و کشمیر: ڈوڈا میں سرچ آپریشن جاری
جموں و کشمیر: ڈوڈا میں سرچ آپریشن جاری

 



ڈوڈہ: جموں و کشمیر کے ڈوڈا ضلع کے بھدرواہ علاقے میں سیوج دھار میں 19 ستمبر کو دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان مقابلہ ہوا۔ مقابلے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن مسلسل جاری ہے۔ جمعہ کو ادھم پور کے ایک بلند اور دور دراز جنگلی علاقے میں فوج اور پولیس نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر مشترکہ تلاشی مہم شروع کی۔

اس دوران دہشت گردوں کے ساتھ مقابلہ ہوا۔ گولی لگنے سے ایک سپاہی شدید زخمی ہو گیا۔ سپاہی کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں علاج کے دوران ہفتہ کی صبح اس کی موت ہو گئی۔ معلومات کے مطابق، سپاہی جمعہ کی دیر شام اس وقت زخمی ہوا تھا جب دہشت گردوں نے ادھم پور کے ڈوڈو-بسنت گڑھ علاقے اور ڈوڈا کے بھدرواہ میں سیوج دھار جنگلی سرحد پر فوج اور جموں و کشمیر پولیس کے خصوصی آپریشن گروپ (ایس او جی) کے مشترکہ تلاشی دستے پر فائرنگ کی۔

انہوں نے بتایا کہ سپاہی کو اسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی موت ہو گئی۔ اہلکاروں نے بتایا کہ مقابلے کے مقام کے آس پاس کے علاقے کو رات بھر سخت گھیرا بندی میں رکھا گیا تھا۔ ہفتہ کی صبح مشترکہ تلاشی مہم دوبارہ شروع ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ جنگلی علاقے میں دو سے تین دہشت گرد چھپے ہونے کا امکان ہے۔ ادھم پور اور ڈوڈا دونوں جانب ڈرون اور تلاش کرنے والے کتوں سے لیس اضافی فورس بھیجی گئی ہے اور حتمی رپورٹ ملنے تک وسیع پیمانے پر تلاشی مہم جاری رہی۔ تاہم، فوج کے اہلکاروں نے بتایا کہ اب تک دہشت گردوں سے کوئی نیا رابطہ نہیں ہوا ہے۔