سری نگر/ آواز دی وائس
جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے کلگام ضلع میں دہشت گردوں کے ساتھ ہونے والی جھڑپ میں شہید ہوئے دو جوانوں کو منگل کے روز پھول چڑھا کر خراجِ عقیدت پیش کیا۔
صوبیدار پربھات گور اور لانس نائیک نریندر سندھو پیر کے روز دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں شہید ہو گئے تھے۔
وزیراعلیٰ کے دفتر نے ’’ایکس‘‘ پر کہا کہ وزیراعلیٰ نے کلگام میں شہید ہوئے دو بہادر فوجیوں کو آج خراجِ عقیدت پیش کیا۔ ان کی مثالی بہادری، ناقابلِ فراموش شجاعت اور اعلیٰ قربانی کو ہمیشہ عزت و شکرگزاری کے ساتھ یاد رکھا جائے گا۔
سیکیورٹی فورسز نے پیر کو کلگام کے گُڈار جنگل علاقے میں تلاشی مہم شروع کی تھی۔ حکام نے بتایا کہ یہ تلاشی مہم جھڑپ میں تبدیل ہو گئی اور اس میں دو دہشت گرد مارے گئے، جن میں سے ایک کو پاکستانی شہری بتایا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ جھڑپ میں فوج کا ایک میجر زخمی ہو گیا۔