دہشت گردی کے الزام میں2 پولیس اہلکار سمیت 6ملازمین برطرف

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 22-09-2021
 دہشت گردی کے الزام میں2 پولیس اہلکار سمیت 6ملازمین برطرف
دہشت گردی کے الزام میں2 پولیس اہلکار سمیت 6ملازمین برطرف

 


جموں: 2 پولیس اہلکا سمیت 6 ملازمین کو دہشت گردی سے تعلق  کے الزام میں برخاست کردیا گیا ہے۔

ان لوگوں کے دہشت گرد تنظیموں سے روابط رکھنے اور اوور گراؤنڈ ورکرز(overground workers) کے دور میں ان کے لیے کام کرنے کے الزام پر کارروائی کی گئی ہے۔

ان 6 ملازمین میں جن کے خلاف حکومت نے کارروائی کی ہے، جموں و کشمیر پولیس کے دو سپاہی بھی شامل ہیں۔

اطلاعات کے مطابق مرکزی حکومت کی طرف سے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی ، جس کی سفارش پر یہ کارروائی کی گئی ہے۔ ب

آئین ہند کے آرٹیکل 311 (2) (c) کے تحت ایسے معاملات کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔

گزشتہ ہفتے کے شروع میں جموں و کشمیر انتظامیہ نے کہا تھا کہ کسی بھی ملازم کو پاسپورٹ اس کے محکمہ کی جانب سے چوکسی کلیئرنس دینے کے بعد ہی جاری کیا جائے گا۔ اس سے قبل اس سال جولائی میں بھی حکومت نے اپنے 11 ملازمین کو نکال دیا تھا۔

ان میں حزب المجاہدین کے کمانڈر سید صلاح الدین کا بیٹا بھی شامل تھا۔ اس کے علاوہ دو افراد کو پولیس ڈیپارٹمنٹ سے بھی ہٹا دیا گیا۔ ان افراد پر دہشت گرد تنظیموں کے لیے انڈر گراونڈ طور پر کام کرنے کا الزام تھا۔