جموں/ آواز دی وائس
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پیر کے روز جموں و کشمیر کی سرمائی دارالحکومت جموں میں سیلاب سے متاثرہ کچھ علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد راج بھون میں سیلاب سے متعلق امدادی اقدامات پر ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ یہ معلومات حکام نے فراہم کیں۔
حکام کے مطابق اجلاس میں نائب گورنر منوج سنہا، وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ، اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف سنیل شرما اور سینئر انتظامی، پولیس، نیم فوجی اور فوجی افسران شریک ہوئے۔
سنہا، عبداللہ اور شرما کے ساتھ وزیر داخلہ شاہ نے گزشتہ ہفتے جموں خطے میں ریکارڈ بارش کے بعد آنے والے سیلاب سے ہونے والے نقصان کا براہِ راست جائزہ لینے کے لیے بکرام چوک کے قریب توی پل اور جموں ہوائی اڈے کے نزدیک منگوچک کا دورہ کیا۔