جموں و کشمیر: انسداد دہشت گردی آپریشن جاری

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 04-08-2025
جموں و کشمیر:  انسداد دہشت گردی آپریشن جاری
جموں و کشمیر: انسداد دہشت گردی آپریشن جاری

 



سری نگر/ آواز دی وائس
جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں پیر کو چوتھے دن بھی انسدادِ دہشت گردی آپریشن جاری رہا، اور سیکورٹی فورسز نے جھڑپ میں ملوث دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کرنا شروع کر دیا ہے۔ ایک افسر نے بتایا کہ جھڑپ چوتھے دن بھی جاری رہی اور پیر کی صبح سے وقفے وقفے سے فائرنگ ہوتی رہی۔
انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز دہشت گردوں کا پتہ لگانے کے لیے ڈرون اور ہیلی کاپٹر سمیت تمام وسائل کا استعمال کر رہی ہیں۔ جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے اَخل علاقے کے جنگلات میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے جمعہ کو محاصرہ اور تلاشی مہم شروع کی تھی۔ دہشت گردوں کی فائرنگ کے بعد یہ آپریشن جھڑپ میں تبدیل ہو گیا، جس میں دو دہشت گرد مارے گئے، جب کہ کم از کم دو سیکورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔
افسران کے مطابق جمعہ کی شام سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان ابتدائی فائرنگ کے بعد رات کو آپریشن روک دیا گیا تھا۔ محاصرے کو مزید سخت کیا گیا اور علاقے میں اضافی فورسز بھیجی گئیں۔
انہوں نے بتایا کہ ہفتہ کی صبح دوبارہ فائرنگ شروع ہوئی، جس میں مزید دو دہشت گرد مارے گئے۔