جموں وکشمیر: ایک پرانے پتھربازکے گھراین آئی اے چھاپہ

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 30-12-2021
جموں وکشمیر: ایک پرانے پتھربازکے گھراین آئی اے چھاپہ
جموں وکشمیر: ایک پرانے پتھربازکے گھراین آئی اے چھاپہ

 

 

سری نگر: نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے جمعرات کو جموں و کشمیر کے سری نگر ضلع میں ایک 'پتھر باز' کے گھر پر چھاپہ مارا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے کے اہلکاروں نے جموں و کشمیر پولیس کے دستوں کے ساتھ سری نگر کے پرانے شہر کے علاقے جلداگر مہاراج گنج کے رہنے والے ارسلان فیروز کے گھر پر چھاپہ مارا۔

ارسلان فیروز کو پولیس ریکارڈ میں مستقل اور پرانا پتھرباز بتایا گیا ہے۔ ارسلان، جو پیشہ سے مکینک ہے، کو پولیس نے اس سال 23 اکتوبر کو گرفتار کیا تھا اور بعد ازاں اسے پوچھ گچھ کے لیے 27 اکتوبر کو اسپیشل آپریشنز گروپ (SOG) سری نگر کے حوالے کیا گیا تھا۔

اسے 29 نومبر کو رہا کیا گیا تھا۔ این آئی اے نے فیروز کو گرفتار کیا اور مزید پوچھ گچھ کے لیے سری نگر میں ایجنسی کے ہیڈکوارٹر لے گئی۔