جموں: سرحدی علاقہ میں الرٹ : مشکوک نقل و حرکت

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 30-06-2021
جموں میں الرٹ
جموں میں الرٹ

 

 

 جموں :جموں کے سرحدی علاقہ سندر بنی میں گزشتہ روز ہوئی مشکوک نقل و حرکت کے بعد سیکورٹی ایجنسیوں کی جانب سے تلاشی آپریشن شروع کیا گیا۔

سیکیورٹی فورسز نے بتایا کہ سندر بنی کے حد متارکہ کے قریب کچھ دیہات میں مشکوک نقل و حرکت کے سلسلہ میں خفیہ جانکاری ملنے کے بعد پولیس اور فوج کی جانب سے سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔

سب ڈویژن سندر بنی کے حد متارکہ کے قریبی علاقوں میں بالخصوص دادل گاﺅں میں منگل کے روز تلاشی مہم شروع کی گئی، آخری اطلاع ملنے تک سیکیورٹی فورسز علاقہ میں ہی تعیناتی تھی لیکن کوئی مشکوک چیز برآمد نہیں ہوئی ۔