جمعیت علمائے ہند آٹو ایمبولینس کا آغاز کرے گی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 11-05-2021
آٹو ایمبولینس
آٹو ایمبولینس

 

 

شاہنواز عالم / گروگرام (ہریانہ)

کورونا دورمیں ایمبولینسوں کی عدم دستیابی اور زیادہ کرایے سے پریشان ، گروگرام کے لوگوں کے لئے جمعیت علمائے ہند آٹو ایمبولینس کا آغاز کرے گی۔پہلے مرحلے میں ، شہر کے مختلف علاقوں میں 20 آٹو ایمبولینسیں چلائی جائیں گی۔ یہ ایک مفت خدمت ہوگی۔ اس کا مقصد مریضوں کو اسپتال لانے اور لے جانے میں مدد کرنا ہے۔

۔ اس کے لئے جمعیت علمائے ہند کے ذریعہ تین ہیلپ لائن نمبر 8860547876 ، 9811411988. 9871642026 بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔ جمعیت علمائے ہند کی گروگرام برانچ کے سربراہ مفتی محمد سلیم قاسمی نے بتایا کہ گروگرام کے تمام لوگوں کو آپس میں جوڑ کر اس خدمت کے لئے ایک رضاکار ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔

یہ خدمت تمام لوگوں کے لئے ہوگی۔ کچھ دن پہلے ، آٹو مالکان سے رابطہ کیا گیا اور انہیں ایمبولینس کے طور پر اپنے آٹو کو استعمال کرنے پر راضی کیا گیا۔ فی الحال ، 20 آٹوز میں آکسیجن ، ضروری دوائیں ، پانی اور کچھ کھانا مہیا کیا گیا ہے۔ آٹو مالکان کے اخراجات جمعیت العلماء ہند برداشت کریگی۔

جمعیت نے اس فنڈ کے لئے زکوٰۃ اور دیگر عطیات سے انتظام کیاہے۔ کچھ دوسرے لوگوں نے بھی اس عظیم مقصد میں مدد کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گروگرام میں ہر روز مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ مریضوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے میں دشواری کے پیش نظر آٹو ایمبولینس کا انتظام کیا گیا ہے۔

ایک انسٹی ٹیوٹ کی مدد سے پنجاب کے شہر لدھیانہ سے آکسیجن سلنڈر کا انتظام کیا گیا ہے۔ ہمیں ایمبولینس کے لئے آکسیجن لانے میں کوئی حرج نہیں ہے ، اس کے لئے ضلعی ڈپٹی کمشنر ، میونسپل کمشنر اور پولیس کمشنر کو ایک خط بھی دیا گیا ہے۔