عبدالحئی خان / دہلی
مقامی ایم ایل اے امانت اللہ خان کے مطابق ،ذاکر نگر کی اصلاح مسجد میں انتظامیہ نے پہلا کوڈ کیئر سینٹر قائم کیا ہے۔ مسجد کے امام محمد عارف جمال کا کہنا ہے کہ 30 بستروں کے ساتھ یہ سہولت بڑھا دی گئ ہے۔ مگر اس میں آکسیجن کی سہولت نہیں ہے۔ مقامی ڈاکٹروں کی خدمات لی جارہی ہیں جو مریضوں کی نگرانی کریں گے۔ امانت اللہ خان کا کہنا ہے کہ نور نگر میں ایک سینٹر بنایاگیا ہے جس میں 40 بستر ہیں۔ اس کے ساتھ دیگر مساجد میں آئسولیشن سینٹر قائم کرنے کی بات چل رہی ہے۔