جامعہ ملیہ: سلمان خان کو ملی پی ایم فیلو شپ

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 27-03-2023
جامعہ ملیہ: سلمان خان کو ملی  پی ایم فیلو شپ
جامعہ ملیہ: سلمان خان کو ملی پی ایم فیلو شپ

 

نیو دہلی : بایوٹکنالوجی ڈپارٹمنٹ، جامعہ ملیہ اسلامیہ کےپی ایچ ڈی اسکالر جناب سلمان خان کو جنوری دوہزارتئیس دور کا موقر وزیر اعظم ریسرچ فیلوشپ اعزاز ملا ہے۔ وہ ڈاکٹر سید منصور علی، بایو ٹکنالوجی ڈپارٹمنٹ کے زیر نگرانی سوجن میں مائیکرو آر این اے اور پھیپھڑے کے مشکل ترین زخم کو بڑھانے والے سیپسیس کے رول کو سمجھنے کے لیے تحقیق کررہے ہیں۔

پروفیسر نجمہ اختر پدم شری شیخ الجامعہ، جامعہ ملیہ اسلامیہ نے پی ایچ ڈی اسکالر جناب سلمان خان کو مبارک باد دی اور ان کے تابناک اور روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انھوں نے کہا کہ اس سے یونیورسٹی کے دوسرے طلبا کو تحقیقی میدان میں مزید بہتر کرنے کی تحریک ملے گی۔
 
سلمان کو اس فیلوشپ کے تحت پہلے دو سال کے لیے مبلغ ستر ہزار روپے، تیسرے سال کے لیے پچھتر ہزار روپے اور چوتھے اور پانچویں سال کے لیے اسی ہزار روپے ملیں گے۔ علاوہ ازیں اس فیلو شپ کے تحت ہر طالب علم کو بر سال دولاکھ روپے کی ریسرچ گرانٹ بھی ملے گی جوکہ پانچ برسوں میں گل دس لاکھ روپے ہوگی۔
 
ملک کے مختلف اعلی تعلیمی اداروں میں تحقیق کے معیار کو بلند کرنے کی غرض سے پی ایم آر ایف کو سال دوہزار اٹھارہ اور انیس کے یونین بجٹ میں متعارف کرایا گیا تھا۔