جامعہ ملیہ: اولین فوڈ اینڈ ٹورزم فیسٹول کا انعقاد

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 17-03-2023
جامعہ ملیہ: اولین فوڈ اینڈ ٹورزم فیسٹول باسپی ٹور ٹو کا انعقاد
جامعہ ملیہ: اولین فوڈ اینڈ ٹورزم فیسٹول باسپی ٹور ٹو کا انعقاد

 

 نیو دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبہ سیر و سیاحت ٹورزم یوتھ کلب میزبان سیاح پہلی مرتبہ فوڈ اینڈ ٹورزم فیسٹول باسپی ٹورٹو' کا آج اہتمام کیا ہے۔

فوڈ فیسٹول سے بندوستان میں سیر وسیاحت کے بے شمار امکانات سامنے آئے اور ساتھ ملک کے منفرد پکوانوں کی روایت کا اعتراف بھی ہوا مینجمنٹ فیکلٹی، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ڈین اور شعبہ ٹورزم کی صدر ایسو سی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر سارہ حسین، سینئر پروفیسر ڈاکٹر نمت چودھری، ڈی ٹی ایچ ،ایم، جامعہ ملیہ اسلامیہ، عہدیداران، اسٹاف اراکین اور طلبا کی موجودگی میں پروفیسر نجمہ اختر پدم شری شیخ الجامعہ جامعہ ملیہ اسلامیہ نے فوڈ فیسٹول کا افتتاح کیا۔

شیخ الجامعہ پروفیسر نجمہ اختر نے امید ظاہر کی کہ آنے والے وقت میں یہ فیسٹول ایک سالانہ ایونٹ بن جائے جو کہ بندوستان کے انواع و اقسام کے کھانوں، سیر و سیاحت اور ہندوستانی تہذیب و ثقافت کو فروغ دینے کا ایک پلیٹ فارم بن جائے گا۔

فیسٹول میں مدعو مہمانوں، طلبا اور فیکلٹی اراکین نے جوش و سرگرمی کے ساتھ حصہ لیا۔ فیسٹول میں طلبانے فن طباخی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کے مختلف حصوں کے متنوع پکوان پیش کیے۔

سیر و سیاحت سے متعلق مختلف اور رنگا رنگ نمائش اور اسٹال کے ذریعے طلبا نے ہندوستان کے نادیدہ خزانے کو پیش کیا۔ اس موقع پر اور بھی دلچسپ پروگرام ہوئے جن میں پینٹنگ مقابلہ ، اوپن مائک پرفارمینس، لوگ گیت اور روح پرور قوالیاں اور فٹ بال اور کرکٹ کے مقابلے بھی ہوئے۔ صنعتوں او رعلمی بستیوں نے کھانے کی دکانوں اور مقابلوں میں بطور جج اپنے فرائض انجام دیے۔

ہاسپٹالیٹی کنسلٹنٹ شیف اجے سود کے ساتھ ڈبلیو آئی سی سی آئی باسپٹالیٹی اینڈ ٹورزم کونسل کے این سی آر چیپٹر کے ڈاکٹر مدھوکماراور محترمہ ونتی بہل نائب صدر نے فوڈ اسٹال کے (صدر) فاتح کا نام کا اعلان کیا۔

دوسری طرف پینٹنگ مقابلے کو شعبہ آرٹ، فیکلٹی آف فائن آرٹ ڈاکٹر سیما مرتضی اور ڈاکٹر شاہ ابوالفیض، اسسٹنٹ پروفیسر ڈپارٹمنٹ آف پینٹنگ، جامعہ ملیہ اسلامیہ نے جج کیا۔

شعبہ اردو، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے گیسٹ فیکلٹیزڈاکٹر نوشاد منظر اور ڈاکٹر ، شاہ نواز فیاض نے قوالی مقابلے کے فاتح کے نام کا اعلان کیا اور مینجمنٹ فیکلٹی کے ڈاکٹر سید واجد ،ایسو سی ایٹ پروفیسر اور ڈاکٹر سنینا، اسسٹنٹ پروفیسر نے ٹورزم کے فروغ کے لیے نصب کیے گئے اسٹالوں میں بہتر کا انتخاب کیا۔

فیسٹول کے آخر میں انعامات تقریب منعقد ہوئی جس میں مختلف مقابلوں کے جیتنے والوں کو انعامات دیے گئے۔ صدر شعبہ، ڈی ٹی ایچ ایم جامعہ ملیہ اسلامیہ کے اظہار تشکر کے ساتھ فوڈ فیسٹول اختتام پذیر ہوا