جامعہ ملیہ: ’ہنر سے روزگارتک‘ پروگرام کا آغاز

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 04-07-2022
جامعہ ملیہ: ’ہنر سے روزگارتک‘ پروگرام کا آغاز
جامعہ ملیہ: ’ہنر سے روزگارتک‘ پروگرام کا آغاز

 

 

 نئی دہلی : شعبہ ٹورزم اینڈ ہاسپٹالیٹی مینجمنٹ(ڈی ٹی ایچ ایم)جامعہ ملیہ اسلامیہ (ناک کے ذریعہ اے پلس پلس توثیق شدہ مرکزی یونیورسٹی)نے ’ہنر سے روزگار تک‘(ایچ ایس آرٹی) ایک پروگرام شروع کیا ہے جس کا افتتاحی اجلاس مؤرخہ یکم جولائی دوہزار بائیس کومنعقد ہوا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ یہ  پروگرام وزارت سروسیاحت،حکومت ہند کی ایک پہل ہے۔اس کا مقصد نوجوانوں میں قابل ملازمت ہنر پیدا کرناہے۔اس سے طلبا کو سیرو سیاحت کے شعبے سے متعلق ہنر اور صلاحیتوں کو پروان چڑھانے میں مدد ملے گی۔

 ڈی ٹی ایچ ایم،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے طلبا کا ایک جامع پلیٹ فارم مہیا کیاہے جن کے پاس کوئی کیریر آپشن نہیں تھا لیکن آنکھوں میں خواب تھے کہ وہ ملازمت کے لائق اور اہل بن سکیں۔شعبے نے ہاسپٹالیٹی کاروبار سیکٹر میں متعدد تربیتی پروگرام منعقد کیے ہیں جیسے کہ

                فوڈ پروڈکشن

                فوڈ اینڈ بیوریج سروسز اور

                اسکل ٹیسٹنگ اینڈ سرٹیفیکیشن پروگرام

 اور مستقبل میں اوربھی پروگرام منعقد کیے جائیں گے تاہم سال رواں میں ایس ایس آرٹی پروگرام فرنٹ آفس ایسو سی ایٹس کے لیے طلبا کو تربیت دینے کی غرض سے منعقد کیے جائیں گے۔

 ڈاکٹر سارہ حسین،صدر شعبہ ڈی ٹی ایچ ایم،جامعہ ملیہ اسلامیہ کے خیر مقدمی کلمات سے افتتاحی اجلاس شروع ہوا۔انھوں نے کہا کہ ایچ ایس آرٹی کو وزارت سیر وسیاحت نے سال دوہزار نو اورسال دوہزار دس میں شروع کیا تھا۔اس پروگرام میں شریک ہونے والوں کی زندگی میں یہ ا ہم رول ادا کرے گا۔انھوں نے پروگرام میں اندراج کرانے والے طلبا کو یقین دلایا کہ ہاسپٹالیٹی صنعت میں بلاشبہ ان کے مستقبل کے امکانات روشن ہیں۔انھوں نے مزید کہاکہ یہ مستقبل قریب میں ان کے کیرئیر میں ترقی کے لیے یہ پروگرام ایک موثر ذریعہ ثابت ہوگا۔

 افتتاحی اجلاس کے مہمان خصوصی پروفیسر ناظم حسین الجعفری،مسجل جامعہ ملیہ اسلامیہ نے ایسا جامع،منصوبہ بنداورانتہائی بامعنی تربیتی پروگرام کے انعقاد کے لیے شعبے کو مبارک دی۔

 پروفیسر ابراہیم،ڈین،فیکلٹی آف انجینرئنگ اینڈ ٹکنالوجی جامعہ ملیہ اسلامیہ افتتاحی اجلاس کے مہمان اعزازی تھے۔

 آخرمیں پروفیسر نیمت چودھری ڈی ٹی ایچ ایم،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے پروگرام کا باقاعدہ تعارف پیش کیااور یہ مانا کہ ایچ ایس آر ٹی ایک ثمر آور اور بامعنی تربیتی پروگرام ہے جو طلبا کی صلاحیتوں کو صیقل کرنے اور متعلقہ صنعت میں ملازمت کے مواقع کو تلاش کرنے میں ان کے لیے مدد گار ثابت ہوگا۔