نئی دہلی : شعبہ اردو، جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی کے نووارد طلبا و طالبات کے لیے استقبالیہ تقریب کا انعقاد شعبہ اردو، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سبجیکٹ ایسو سی ایشن "بزم جامعہ“ کے زیر اہتمام بی۔اے، ایم۔اے اور پی۔ جی ڈپلوما إن اردو ماس میڈیا میں داخلہ لینے والے تمام نئے طلبا و طالبات کے لیے فیکلٹی آف انجینئرنگ کے وسیع آڈیٹوریم میں شان دار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پرطلبا و طالبات نے رنگارنگ ثقافتی پروگرام پیش کیے اور نو وارد طلبا و طالبات کا دلچسپ تعارفی سلسلہ منعقد کیا گیا، جس میں انھیں فرداً فرداً مومینٹوسے بھی نوازا گیا۔
نئے طلبا و طالبات کے لیے منعقدہ استقبالیہ تقریب کی صدارت پروفیسر احمد محفوظ،صدر شعبہ اردو جامعہ ملیہ اسلامیہ نے کی۔ انھوں نے طلبا و طالبات کی شان دار کارکردگی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طلبا نے یقینا بہت تن دہی اور غیر معمولی دلچسپی کے ساتھ تمام سرگرمیاں بحسن و خوبی انجام دیں۔
انھوں نے طلبا کو خصوصی نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ زبان کے حوالے سے مزید حساس ہونے کی ضرورت ہے کیوں کہ زبان ہی انسان کی شناخت کا سب سے نمایاں وسیلہ ہوتی ہے۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی ڈین، فیکلٹی برائے انسانی علوم و السنہ پروفیسرمحمداسدالدین نے طلبا و طالبات کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم، تربیت اور کیریئر کے جدید تقاضوں سے خود کو ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ طلبا کو چاہیے کہ وہ مختلف زبانوںزبانوں با لخصوص انگریزی پر دسترس حاصل کریں۔
انھوں نے مزید کہا کہ جامعہ کا شعبہئ اردو اس وقت ہندوستان کا نمایاں ترین شعبہ ہے، لہذا طلبا اپنے اساتذہ اور شعبے کی مجموعی علمی و ادبی فضا سے مستفیض ہونے کی بھرپور کوشش کریں۔ بزم جامعہ کے ایڈوائزر ڈاکٹر خالد مبشر نے افتتاحی خطاب میں کہا کہ ”بزم جامعہ" شعبہ اردو، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبا و طالبات کی نہایت سرگرم اور دیرینہ ادبی و ثقافتی تنظیم ہے جس کا مقصد طلبا و طالبات کے پوشیدہ جوہر کو جلا بخشنا ہے۔
اس یادگار محفل میں شعبہ اردو کی گولڈن جوبلی کی مناسبت سے عبدالرحمن، نوید یوسف اور ایس ایم حسینی کی تیار کردہ ایک نہایت دل کش اور جامع ڈاکیومینٹری فلم ”شعبہ اردو، جامعہ ملیہ اسلامیہ:قصہ نصف صدی کا" کی نمائش نے ناظرین کو جذباتی کردیا۔ محفل میں استاد ذیشان ضمیر کی نگرانی میں شعبے کے بارہ طلبا و طالبات پر مشتمل ترانہ ٹیم نے ترانہی جامعہ پیش کرکے حاضرین کے دلوں کو گرمایا اور چھ طلبا کی سنگت میں نعت کی خوب صورت پیش کش نے بھی محفل میں روحانی سماں باندھ دیا۔ تقریب میں شعبے کے طلبا و طالبات کی غزل سرائی سے بھی سامعین نہایت لطف اندوز ہوئے۔
اس یادگار شام کے اختتام پر ڈاکٹر جاوید حسن اور محمد شارق کی نگرانی میں اردو ڈراما سوسائٹی کے تحت شعبے کے طلبا و طالبات نے کنہیا لال کپور کے انشائیے "غالب جدید شعرا کی محفل میں“ کا ڈرامائی روپ پیش کیاجس سے ناظرین بہت محظوظ ہوئے۔ نظامت کے فرائض بزم جامعہ کے نائب صدر سفیر صدرة.. اتحاد در دنیا سکرٹری عبد الرحمن نے انجام دینے-