جامعہ ملیہ اسلامیہ: مہدی خاندان کو صدمہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 04-02-2023
جامعہ ملیہ اسلامیہ: مہدی خاندان کو صدمہ
جامعہ ملیہ اسلامیہ: مہدی خاندان کو صدمہ

 

 

نئی دہلی : ملک کی ممتاز افسانہ نگار اور مصنفہ ڈاکٹر رخشندہ روحی مہدی اور جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی کے شعبہ انگریزی کے پروفیسر ڈاکٹر عدیل مہدی و یونین پبلی کیشنز دیوبند کے مالک فیصل مہدی کی والدہ محترمہ طلعت خورشید صاحبہ بمعروف "آپا خورشیدہ" کا اچانک جمعرات کی شب محلہ محل میں واقع اپنی رہائش گاہ پر انتقال ہو گیا، وہ تقریباً 80 سال کی تھیں۔

مرحومہ علمی گھرانے سے تعلق رکھتی تھیں، وہ مشہور زمانہ صحافی مرحوم جمیل مہدی کے چھوٹے بھائی اور ممتاز شاعر مرحوم عقیل محزوں کی اہلیہ تھیں۔ ان کے انتقال کی خبر سے عزیز و اقارب اور متعلقین کے ساتھ شہر میں غم کی لہر دوڑ گی۔

بڑی تعداد میں ان کی رہائش گاہ پر شہر کی سرکردہ شخصیات مرد و خواتین کا تانتا لگ گیا۔مرحومہ نہایت نیک صالح، صوم و صلوٰة کی پابند، دیندار اور غریب پرور خاتون تھیں، جن کی پوری زندگی نئی نسلوں کی تربیت سازی اور خواتین کی اصلاح میں گزری ہے،

بچوں کو قرآن کریم اور دینیات کی تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ وہ غرباء ومساکین کا خاص خیال اور مظلوموں سے داد رسی ر کھتی تھی، مرحومہ نہایت سلیقہ مند اور اعلیٰ ظرف خاتون تھیں، جنہوں اپنی ساری زندگی صبر شکر کے ساتھ لوگوں کی مدد کرنے میں گزاری۔ مرحومہ کو عورتوں بچوں و ضرورت مندوں کی فلاح و بہبودکے لئے اہل دیوبند صدا یاد رکھیں گے۔