آواز دی وائس، ایجنسی
وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے اتوار کو یروشلم میں ہندوستانی قبرستان کا دورہ کیا اور پہلی جنگ عظیم کے دوران شہید ہونے والے ہندوستانی فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
جے شنکر تین روزہ دورے پر اتوار کو اسرائیل پہنچے۔ وہ اسرائیل کی اعلیٰ قیادت سے بات چیت کرنے والے ہیں۔
جے شنکر نے ٹویٹ کیا کہ یروشلم میں پہنچنے کے بعد یہاں کے ہندوستانی قبرستان کا دورہ کیا اور پہلی جنگ عظیم کے دوران عظیم قربانی دینے والے بہادر ہندوستانی فوجیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
Visited the Indian Cemetery at Talpiot as my first engagement in Jerusalem. Paid homage to the brave Indian soldiers who made the supreme sacrifie during World War I. pic.twitter.com/oIqWfnVlga
— Dr. S. Jaishankar (@DrSJaishankar) October 17, 2021
خیال رہے کہ جے شنکر کا بطور وزیر خارجہ اسرائل کا یہ پہلا دورہ ہے۔
اپنے تین روزہ دورے کے دوران ڈاکٹر ایس جے شنکر اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لیپڈ کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کریں گے اور وہ اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ اور وزیر اعظم نفتالی بینیٹ سے بھی ملاقات کریں گے۔
جولائی میں وزیر اعظم نریندر مودی کے اسرائیل کے تاریخی دورے کے دوران ہندوستان اور اسرائیل نے دوطرفہ تعلقات کو اسٹریٹجک شراکت داری میں اضافہ ہوا ہے۔
اس سے قبل ہفتے کے روز وزارت خارجہ نے کہا کہ جے شنکر اسرائیل میں ہندوستانی نژاد یہودی کمیونٹی ، انڈولوجسٹس ، ہندوستانی طلباء جو اس وقت اسرائیلی یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور ہائی ٹیک صنعتوں سمیت کاروباری افراد کے ساتھ بات چیت کریں گے۔