نئی دہلی: کانگریس کے سینئر رہنما جے رام رمیش نے وزیر اعظم نریندر مودی کی یومِ آزادی تقریر کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے نعرہ بازی، غیر حقیقی دعووں اور آزادی کے سیاسی استحصال کا مجموعہ قرار دیا ہے۔
ایکس پر جاری بیان میں رمیش نے کہا کہ لال قلعہ سے کی گئی یہ تقریر پرانے اور گھسے پٹے جملوں کی تکرار تھی، جس میں نہ کوئی نئی سمت نظر آئی اور نہ عوامی مسائل کا کوئی سنجیدہ حل پیش کیا گیا۔ ان کے مطابق مودی نے ایک بار پھر ’وکسِت بھارت‘، ’آتم نربھر بھارت‘ اور ’سب کا ساتھ، سب کا وکاس‘ جیسے نعروں کو دہرا کر محض سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کی، جبکہ ان وعدوں کے عملی ثبوت آج تک پیش نہیں کیے گئے۔
One more example of what a pathological liar Mr. Modi is. Semiconductors Complex Ltd established in Chandigarh started operations in 1983. https://t.co/TQ0lTlAjZb
— Jairam Ramesh (@Jairam_Ramesh) August 15, 2025
رمیش نے الزام لگایا کہ وزیر اعظم نے کسانوں، روزگار، معیشت اور وفاقی ڈھانچے جیسے اہم موضوعات پر حقائق سے چشم پوشی کی، اور آر ایس ایس کو خوش کرنے کے لیے قومی دن کے پلیٹ فارم کا غلط استعمال کیا۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ آج وزیر اعظم تھکے ہوئے دکھائی دیے اور ممکن ہے کہ جلد ہی سیاسی طور پر سبکدوش بھی ہو جائیں۔