انصار نے حملے کے لئے مٹینگ کی تھی،کرائم برانچ کا دعویٰ

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
انصار نے حملے کے لئے مٹینگ کی تھی،کرائم برانچ کا دعویٰ
انصار نے حملے کے لئے مٹینگ کی تھی،کرائم برانچ کا دعویٰ

 

 

نئی دہلی: دہلی پولیس کی کرائم برانچ کے ذرائع نے دعویٰ کیا کہ جہانگیر پوری تشدد کی منصوبہ بندی مرکزی ملزم محمد انصار شیخ نے کی تھی۔

ذرائع نے جمعہ کو بتایا کہ 16 اپریل کو ہنومان جینتی کے جلوس سے سات دن پہلے، انصار نے حملہ کرنے کے لیے ایک میٹنگ کا اہتمام کیا تھا۔

تحقیقات سے باخبر ذرائع نے بتایا کہ انصار نے 30 افراد کے ساتھ جہانگیر پوری کے کشال چوک میں میٹنگ کی جس میں یہ منصوبہ بنایا گیا کہ وہ جلوس کو کیسے روکیں گے۔

ملزم نے کئی گھروں کی چھتوں پر سرخ رنگ کے پتھر جمع کیے تھے۔ یہ سب پہلے سے منصوبہ بند تھا۔ ملزم نے بعد میں پوری چھت کو دھو ڈالا۔ یہ شواہد کو تباہ کرنے کی کوشش میں کیا گیا، "

ذرائع نے کہا۔ ذرائع نے بتایا کہ انصار کی طرف سے بلائی گئی میٹنگ میں تقریباً 30 افراد نے شرکت کی۔

ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ میں چند نابالغوں نے بھی شرکت کی۔ شمال مغربی دہلی کے جہانگیرپوری میں 16 اپریل کو ہنومان جینتی کے جلوس کے دوران پرتشدد جھڑپیں ہوئیں۔ دہلی پولیس نے اس معاملے میں اب تک 22 لوگوں کو گرفتار کیا ہے جن میں انصار بھی شامل ہے۔