جگدیش وشوکرما بنے گجرات بی جے پی کے نئے صدر

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 03-10-2025
جگدیش وشوکرما بنے گجرات بی جے پی کے نئے صدر
جگدیش وشوکرما بنے گجرات بی جے پی کے نئے صدر

 



گاندھی نگر/ آواز دی وائس
گجرات بی جے پی کے صدر کے انتخاب کے لیے کاغذات جمع کرانے کی آخری تاریخ تک صرف وشوکرمہ نے اپنا کاغذ جمع کروایا، جس کے باعث ان کا بے مقابلہ انتخاب یقینی ہو گیا۔ گجرات بی جے پی کے صدر کے انتخاب کے نگران مرکزی ماحولیاتی وزیر بھوپندر یادو ہیں۔ گجرات بی جے پی میں کل 292 رکن ہیں جو ریاستی یونٹ کے صدر کا انتخاب کرتے ہیں۔
وشوکرمہ کی تقرری کو آئندہ مقامی انتخابات کے پیش نظر ذات پات کے توازن قائم کرنے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ وشوکرمہ  او بی سی طبقے سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کے انتخاب کو او بی سی اور پٹیدار ووٹوں کو یکجا کرنے کی کوشش کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے۔ ریاست میں اگلے سال مقامی اداروں اور پنچایت کے انتخابات ہونے والے ہیں۔
وشوکرمہ سے قبل سی آر پٹیل گجرات بی جے پی کے صدر تھے۔ سی آر پٹیل مرکز کی نریندر مودی حکومت میں بھی وزیر ہیں۔ پٹیل کے قیادت میں ہی بی جے پی نے پچھلے گجرات وِدھان سبھا انتخابات لڑے اور تاریخی طور پر سب سے زیادہ نشستوں پر کامیابی حاصل کر کے اقتدار میں واپس آئی۔
جگدییش وشوکرمہ 12 اگست 1973 کو احمد آباد میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے بزنس مارکیٹنگ میں بیچلر اور ایم بی اے کیا ہے۔ وشوکرمہ نے 1998 میں بی جے پی کے بوتھ کارکن کے طور پر سیاسی سفر کا آغاز کیا۔ وہ نکول وِدھان سبھا سے تین بار منتخب ہو چکے ہیں اور احمد آباد میونسپل صدر کے طور پر بھی کام کر چکے ہیں۔ ان کی قیادت میں بی جے پی نے احمد آباد میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کی تھی۔