جموں کشمیر: سیکورٹی فورسز کا آپریشن ، 2 دہشت گرد ہلاک

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 08-11-2025
جموں کشمیر: سیکورٹی فورسز  کا آپریشن ، 2 دہشت گرد ہلاک
جموں کشمیر: سیکورٹی فورسز کا آپریشن ، 2 دہشت گرد ہلاک

 



سری نگر/ آواز دی وائس
جموں و کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے ہفتے کی صبح کپواڑا میں "آپریشن پِمپل" کے تحت دو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ کپواڑا کے کرن سیکٹر میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے کے بعد، سیکیورٹی فورسز نے جمعہ کو ایک مشترکہ آپریشن شروع کیا۔
ہندوستانی فوج کی چنار کور نے اپنے ایکس (سابق ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر بتایا کہ 7 نومبر 2025 کو یہاں دراندازی کی کوشش کے بارے میں انٹیلیجنس ایجنسیوں سے معلومات موصول ہوئی تھیں۔ اسی اطلاع کی بنیاد پر، کپواڑا کے کرن سیکٹر میں مشترکہ کارروائی شروع کی گئی۔ چوکنا فوجیوں نے مشتبہ حرکت دیکھی اور دہشت گردوں کو للکارا۔ اس پر دہشت گردوں نے فوج پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کے بعد فوج اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ شروع ہو گئی۔ جوابی کارروائی میں سیکیورٹی فورسز نے دو دہشت گردوں کو مار گرایا۔ علاقے میں فائرنگ کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔
مارے گئے دہشت گردوں کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی ہے۔ چنار کور نے ایک اور پوسٹ میں بتایا کہ جاری آپریشن کے دوران دو دہشت گرد ہلاک کیے گئے ہیں اور علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ افسران کے مطابق، دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے کے بعد جموں و کشمیر پولیس نے ہندوستانی فوج کی مدد سے چھترُو علاقے میں ایک مشترکہ آپریشن شروع کیا۔ اس دوران مسلح تصادم شروع ہو گیا۔ یہ سرچ آپریشن صبح سویرے شروع کیا گیا تھا، اور اسی دوران دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کر دی۔