کشمیر:ایل جی منوج سنہا نے شہیدوں کو دیا کندھا

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 17-08-2022
کشمیر:ایل جی منوج سنہا نے شہیدوں کو دیا کندھا
کشمیر:ایل جی منوج سنہا نے شہیدوں کو دیا کندھا

 

 

 نئی دہلی:جموں و کشمیر کے پہلگام میں منگل کو ایک بس حادثے میں انڈو تبت بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) کے سات اہلکار شہید ہو گئے۔

بدھ کو جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور آئی ٹی بی پی کے ڈی جی ڈاکٹر سوجوئے لال تھون نے شہید فوجیوں کو پھول چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا۔

آئی ٹی بی پی کی طرف سے شیئر کی گئی معلومات کے مطابق، بس حادثے میں شہید ہونے والے7 فوجیوں کی لاشوں کو سری نگر لایا گیا، جہاں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور آئی ٹی بی پی کے ڈی جی ڈاکٹر سوجوئے لال تھون سمیت سینئر حکام نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

منوج سنہا نے شہید فوجیوں کو کندھا دے کر انہیں آخری الوداع بھی کیا۔

اس موقع پر آخری الوداع کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نےشہید جوانوں کی جسد خاکی کو ایمبولینس میں رکھا؛شہید جوانوں کی جسدخاکی ان کے اہل خانہ کے حوالے کی جائیں گی۔

 خیال رہے کہ منگل کی صبح جموں و کشمیر کے چندن واڑی سے پہلگام جانے والی فوجیوں کی بس دریا میں گر گئی۔ اس حادثے میںITBP کے 7 اہلکار شہید ہوئے جبکہ 30 جوان اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ آئی ٹی بی پی نے بھی حادثے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔