جے آسٹن ۔اجیت ڈووال ملاقات

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 20-03-2021
قومی سلامتی مشیر اجیت ڈووال اورامریکی وزیر دفاع لائیڈ جے آسٹن
قومی سلامتی مشیر اجیت ڈووال اورامریکی وزیر دفاع لائیڈ جے آسٹن

 

 

نئی دہلی ۔ امریکی وزیر دفاع لائیڈ جے آسٹن جمعہ کی شام  دورہ ہند پر پہنچے تھے۔دورے کے آغاز پر ہی انہوں نے ہندوستان کے قومی سلامتی مشیر اجیت ڈووال سے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا تھا۔ جنوری میں اقتدار میں آنے والے جو بائیڈن انتظامیہ کے بر سر اقتدارآنےکے بعد امریکی وزیر دفاع کا یہ ہندوستان کا پہلا دورہ ہے ۔آسٹن اپنے دورے کے دوران ہندوستانی ہم منصب راج ناتھ سنگھ اور حکومت کے دیگر سینئر عہدیداران سے ملاقات کریں گے۔

جنوری میں جو بائیڈن انتظامیہ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد یہ امریکا کے کسی کابینہ کے وزیر کا ہندوستان کا پہلا دورہ ہے۔ aaa امریکی وزیر دفاع کے دورہ کے بارے میں کل پینٹاگون کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا تھاکہ، ”وزیر دفاع آسٹن ہندوستانی رہنماؤں کے ساتھ امریکا۔ ہندوستان دفاعی پارٹنرشپ اور دونوں ملکوں کے مابین ایک آزاد اور خوشحال ہندوستان بحرالکاہل اور مغربی ہند سمندری علاقے میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے سلسلے میں تبادلہ خیال کریں گے۔

لائیڈ آسٹن کے اس دورے کو امریکی صدر جو بائیڈن کی خارجہ پالیسی کے تحت امریکا۔ ہندوستان تعلقات کو آگے بڑھانے کے سلسلے میں اہم سمجھا جارہا ہے۔ گزشتہ ہفتے ہی کواڈ گروپ کے ملکوں کی ورچوئل میٹنگ میں بائیڈن نے وزیر اعظم نریندر مودی سے بات چیت کی تھی۔ امریکی وزارت دفاع نے گزشتہ ہفتے اپنے ایک بیان میں کہا تھا، ”آسٹن کا اپنے غیر ملکی دورے کے تحت سب سے پہلے ہندوستان کا دورہ کرنا ہندوستان اور امریکا کے اسٹریٹیجک پارٹنر شپ کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ “