مسلم علماءکی اتحاد ملت کانفرنس بلا نتیجہ ختم

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 09-08-2021
مسلم علماءکی اتحاد ملت کانفرنس بلا نتیجہ ختم
مسلم علماءکی اتحاد ملت کانفرنس بلا نتیجہ ختم

 

 

عبدالحئ خان/نئی دہلی

جماعت اسلا می کی پہل پر مسلم علماء کی کانفرنس جو مسلما نوں کے مسائل پر علی گڑہ اوردہلی میں ہوئی تھی وہ کسی نتیجہ پر نہیں پہنچ سکی ہے۔

اطلاعات کے مطابق ہفتہ کو علی گڑہ میں ہو نے والی میٹنگ میں جماعت اسلامی کے عہد یداران اور مسلم یونیورسٹی کے زیادہ تر پرو فیسر صاحبان موجود تھے۔

میٹنگ میں زیادہ تر مسائل پر توجہ دی گئ ان کے حل کا کوئی خاطر خواہ لائحہ عمل پیش نہیں کیا جا سکا۔

اس میٹنگ میں جماعت اسلامی کے لوکل رہنما اور امیر جماعت انجینئر سعادت اللہ حسینی مو جود تھے۔

اسی موضوع پر دہلی میں ہونے والی میٹنگ میں جماعت اسلامی کے عہد یداروں سمیت جمعیت علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی،ملی کونسل کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر منظور عالم، مولانا محمود مدنی،دارالعلوم کے مہتمم مولانا ابوالقا سم نعمانی،شیعہ عالم مولانا کلب جواد،علماء مشائخ بورڈ کے سر براہ مولانا سید اشرف کچھوچھوی،آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے مولانا خالد سیف اللہ رحمانی،مولانا خالد رشید فرنگی محلی اور مولانا فضل رحیم مجددی نے شرکت کی۔

مسلم مجلس مشاورت کے صدر سید نوید حامد نے اخباری نمائندوں کو بتایاکہ ملک میں مسلمانوں کو در پیش مسائل کے ساتھ ساتھ مسلکی اختلا فات کو بھی دور کرنے پر بھی بات چیت کی گئی۔

حالانکہ دہلی کی میٹنگ میں پانچ قراردادیں پیش کی گئیں لیکن ان پر کس طرح عمل کیا جاۓ گا یہ نہیں بتایا گیا۔

مسلمانوں سے اپیل کی گئی کہ کسی کو برا بھلا نہ کہیں۔ تعلیم پر توجہ دیں اور مسلکی اختلا فات میں میں نہ پڑیں۔

پروفیسر اختر الواسع صدر مولانا آزاد یونیورسٹی جودھپور نے کہاکہ اتحاد ملت کی یہ کوشش قابل ستائش ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہاکہ سوشل میڈیا کا مثبت استعمال کیا جائے اور جو نوجوان سوشل میڈیا کے میدان میں کام کررہے ہیں ان کی حوصلہ افزائی ضروری ہے ، خواتین کی حصہ داربھی ایسی مہم میں ہونی چاہئے۔