عرفان پٹھان بھی ہوگئے کورونا پازیٹیو

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 31-03-2021
یوسف کے بعد عرفان
یوسف کے بعد عرفان

 

 

ہندوستان کے سابق تیزگیندباز عرفان پٹھان کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں حال ہی میں رائے پور میں روڈسیفٹی کرکٹ سیریز کھیل کر لوٹنے کے بعد انہوں نے اپنا کورونا ٹسٹ کرایا تھا اور پیر کے روز ان کی کورونا رپورٹ مثبت آئی عرفان پٹھان نے کہا کہ انہیں کسی بھی طرح کی کوئی علامت نہیں ہے اور فی الحال انہوں نے خود کو ہوم آئیسولیشن میں رکھا ہے۔

آئی پی ایل 2017 میں اپنے آخری میچ کے بعد گزشتہ تین سیشنوں کی نیلامی میں ان سولڈ رہنے کے بعد جنوری 2020 میں کرکٹ کے سبھی فارمیٹوں سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے عرفان حال ہی میں رائے پور میں روڈ سیفٹی کرکٹ سیریز میں انڈیا لیجنڈ ٹیم کی طرف سے کھیلے تھے۔ عرفان کے علاوہ ان کے بڑے بھائی یوسف پٹھان ، کرکٹ کے عظیم سچن تیندولکر اور ایس بدری ناتھ نے بھی روڈسیفٹی سیریز ختم ہونے کے فوراً بعد کورونا متاثر ہونے کا انکشاف کیا تھا ، حالانکہ ان تینوں کرکٹروں نے کورونا وائرس کی ہلکی علامات کی بات بتائی تھی جبکہ عرفان نے انہیں کوئی علامات نہ ہونے کے بارے میں بتایا ہے