سماجی کارکن ارباز انصاری نیشنل پیس اینڈ ہیومینٹیرین ایوارڈ سے سرفراز

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 18-11-2021
سماجی کارکن ارباز انصاری نیشنل پیس اینڈ ہیومینٹیرین ایوارڈ سے سرفراز
سماجی کارکن ارباز انصاری نیشنل پیس اینڈ ہیومینٹیرین ایوارڈ سے سرفراز

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

قومی دارالحکومت نئی دہلی کےانڈیا اسلامک کلچرل سنٹر کی ایک پُروقارتقریب کے دوران معروف سماجی کارکن ارباز انصاری کو 'آل انڈیا علماء بورڈ نیشنل پیس اینڈ ہیومینٹیرین ایوارڈ' سے نوازا گیا۔

اربازانصاری اپنی فاؤنڈیشن 'آئی لو اورنگ آباد' کے ذریعے کووڈ-19 سے متاثرہ افراد مدد کرتے رہے ہیں۔ کورونا وائرس کی وبائی مرض نے ہندوستان سمیت بیشتر ممالک کے معاشی نظام کو مفلوج کر دیا۔ ہندوستان ان ممالک میں سے ایک ہے جو اس مہلک وائرس سے بری طرح متاثر ہوا۔

وہیں ملک کی تمام ریاستوں میں سب سے زیادہ مہاراشٹر میں کوویڈ کے پازیٹو کیسز سامنے آئے۔ ریاست مہاراشٹر کا شہر اورنگ آباد  ہر قسم کی اقتصادی سرگرمیوں کا مرکز ہے۔یہاں وبائی امراض کی وجہ سےیومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدور سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔

اس نازک وقت میں ارباز انصاری کی این جی او 'آئی لو اورنگ آباد' کے ساتھ ان مہاجر کارکنوں کی  مدد کرنے کے لیے سامنے آئے۔

ارباز انصاری نے اپنی تنظیم کے ذریعہ سب سے زیادہ لوگوں کو خوراک بہم پہنچانے پر کام کیا۔ کورونا سے اورنگ آباد شہر بہت زیادہ متاثر ہوا۔

خیال رہے کہ اربازانصاری نے 'آئی لو اورنگ آباد فاونڈیشن' کے ذریعہ تقریباً 600 سے زائد خاندانوں کی خوراک اور طبی ضروریات کی بنیادی فراہمی میں اہم کردار ادا کیا۔

آئی لو اورنگ آباد نامی این جی او نے ان مشکل وقتوں میں نہ صرف انسانوں کی دیکھ بھال کی بلکہ لیٹس فیڈ(Lets feed ) کے تحت  لاوارث جانوروں کی بھی دیکھ بھال کی۔

انہوں نے بتایا کہ ایک وقت تھا جب تنظیم کے پاس کوئی فنڈنگ ​​نہیں تھی تاہم لوگوں نے ذاتی طور پر انہیں اپنا تعاون دیا، جس سے بہت سے لوگوں کی زندگیاں بچ گئی۔

فاؤنڈیشن کی جانب سے فیس ماسک ، امیونٹی بوسٹر، جوتے وغیرہ بھی تقسیم کئے گئے۔

اس کے لیے شہر اورنگ آباد میں مختلف بیداری کیمپ منعقد کرائے گئے۔وہیں مہاجر مزدوروں اور کورونا سے متاثرہ مریضوں کی مفت دوائی کے علاوہ مفت نفسیاتی مشاورت کا بھی اہتمام کرایا گیا۔

فاونڈیشن کی شاندار کاوشوں کو دیکھتے ہوئے بالی ووڈ کے معروف اداکار و سماجی کارکن سونو سود نے ارباز انصاری کی خدمات کا اچھے الفاظ میں اعتراف کیا۔

اس پر بات کرتے ہوئے ارباز انصاری نے کہا کہ مجھے دوسروں کی مدد سے خوشی ملتی ہے۔ یہ چیز میں نے اپنے والد نایاب انصاری سے وراثت میں پائی ہے۔ وہ سب پربہت مہربان ہیں اور ہمیشہ دوسروں کی مدد کرنے کے لی تیار رہتے ہیں؛ فی الوقت وہ روزنامہ ہندوستان اردو کے بانی اور ایڈیٹر ہیں۔

ارباز انصاری نے مزید کہا کہ ہماری فاؤنڈیشن آئی لو اورنگ آباد کے تحت پوری ذمہ داری کے ساتھ ضرورت مندوں کی مدد کرتی رہتی ہے، آج بھی اس کے تحت لوگوں کی مدد کی جا رہی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جن کی ہم مدد کر سکتے ہیں، کرتے ہیں۔ ہم اپنے کام کے لیے لوگوں سے کچھ طلب نہیں کرتے ہیں۔

ارباز انصاری نے ایوارڈ دیے جانے پر آل انڈیا علماء بورڈ کا اچھے الفاظ میں شکریہ ادا کیا۔