اقبال انصاری نے سنتوں کے ساتھ منائی ہولی

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 12-03-2025
اقبال انصاری نے سنتوں کے ساتھ منائی ہولی
اقبال انصاری نے سنتوں کے ساتھ منائی ہولی

 



ایودھیا/ آواز دی وائس
ایودھیا میں ہولی کے تہوار میں اتحاد اور ہم آہنگی کے رنگ نظر آ رہے ہیں۔ اقبال انصاری، جو بابری مسجد کے حامی تھے، انہوں  نے آچاریہ پرمہنس کے ساتھ ہولی کھیلی۔ اس دوران انہوں نے ایک دوسرے کو عبیر گلال لگا کر ہولی منائی۔
اس موقع پر تپسوی چاوانی پیتھادھیشور جگدگرو پرمھانس اچاریہ نے کہا کہ ہولی کے تہوار کے موقع پر رام بھکتوں، سنتوں اور باباؤں کے ساتھ بابری مسجد کے حامی اقبال انصاری بھی رام مندر کے صحن میں ہولی منا رہے ہیں۔ 
آچاریہ نے کہا کہ یہ انسانیت کی ہولی ہے۔ اس سے رام بھکت بہت خوش ہیں۔ رام راجیہ کی ہولی پوری دنیا میں منائی جائے گی۔ ہمارے اقبال انصاری بھی اس میں شامل ہیں۔ دنیا میں جتنی بھی نفرتیں پھیلائی جائیں اب انسانیت قائم ہوگی۔ دنیا میں رام راجیہ قائم ہوگا۔ نفرتیں دور ہو جائیں گی۔ جو لوگ نفرت پھیلا رہے ہیں وہ خود بخود رام جی کے رنگ میں رنگ جائیں گے۔
اس موقع پر انہوں نے پی ایم مودی، وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر اعلی یوگی پر بنایا گیا گانا بھی گایا۔ انہوں نے کہا کہ ہولی رنگوں کا تہوار ہے، اس لیے رنگ برنگی خوشیوں کو ایک دوسرے کے ساتھ بانٹنا چاہیے۔ اس دوران سنتوں اور باباؤں کے ساتھ ہولی کھیلی جا رہی ہے۔ یہ خوشی کی ہولی ہے۔ اس سے سب خوش ہیں۔ ہم اس تہوار سے بہت لطف اندوز ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہم اسے منانے میں شامل ہوئے ہیں۔
 اقبال انصاری  نے کہا کہ  میں مندروں اور خانقاہوں میں سنتوں اور باباؤں کے ساتھ ہولی کھیلتا رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہولی اتحاد اور ہم آہنگی کا تہوار ہے۔ کچھ لوگ اس حوالے سے غلط  بیانات دیتے ہیں۔ وہ ہولی کے بارے میں نہیں جانتے۔