انٹر نیشنل یوگا ڈے: وزیراعظم اور صدر جمہوریہ کی عالمی امن، صحت اور ہم آہنگی کے لیے یوگا کو عوامی تحریک بنانے کی اپیل

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 21-06-2025
انٹر نیشنل  یوگا ڈے: وزیراعظم اور صدر جمہوریہ کی عالمی امن، صحت اور ہم آہنگی کے لیے یوگا کو عوامی تحریک بنانے کی  اپیل
انٹر نیشنل یوگا ڈے: وزیراعظم اور صدر جمہوریہ کی عالمی امن، صحت اور ہم آہنگی کے لیے یوگا کو عوامی تحریک بنانے کی اپیل

 



 وشاکھاپٹنم/نئی دہلی 

وزیر اعظم نریندر مودی نے وشاکھاپٹنم میں یوگا کے عالمی دن کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دنیا بھر کے عوام سے اپیل کی کہ وہ یوگا کو ایک عالمی عوامی تحریک میں تبدیل کریں جو امن، صحت اور ہم آہنگی کی علامت ہو۔ انہوں نے کہا کہ "یوگا کو جدید سائنسی تحقیق کے ذریعے فروغ دینے کی کوششیں جاری ہیں تاکہ اسے دنیا کے جدید طبی نظام میں شامل کیا جا سکے۔وزیراعظم نے کہا کہ نیشنل آیوروید مشن کے ذریعے یوگا اور ویلنیس کے پیغام کو عام کرنے کے لئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی مدد بھی لی جا رہی ہے۔ انہوں نے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ "آئیے یوگا کو ایسی تحریک بنائیں جو ہر شخص کے دن کا آغاز ہو، ہر معاشرے کو تناؤ سے آزاد کرے، اور انسانیت کو ایک دھاگے میں پرو دے۔"

اس موقع پر آندھرا پردیش کے گورنر سید عبدالنذیر، وزیراعلیٰ چندرابابو نائیڈو، مرکزی وزراء اور دیگر معززین نے بھی وزیر اعظم کے ساتھ یوگا کی مشق میں حصہ لیا۔

یوگا دنیا کو جوڑنے والا عالمی ورثہ بن چکا ہے: مودی

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ یوگا کا مطلب جوڑنا ہے اور یہ دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کہ آج یوگا پوری دنیا کو جوڑنے والا ذریعہ بن چکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہندوستان کی پیش کردہ تجویز کی حمایت میں اقوام متحدہ میں 175 ممالک نے ووٹ دیا تھا، جو عالمی سطح پر یکجہتی کی شاندار مثال ہے۔وزیر اعظم نے مزید کہا کہ یوگا آج کروڑوں انسانوں کی طرز زندگی بن چکا ہے اور یہاں تک کہ بریل رسم الخط میں بھی یوگا کی تعلیم دی جا رہی ہے۔ پوری دنیا میں 11ویں عالمی یوگا ڈے کے موقع پر مختلف تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں۔

یوگا پوری انسانیت کا مشترکہ ورثہ ہے: صدر جمہوریہ دروپدی مرمر

ہرادون، میں یوگا کے عالمی دن کے موقع پر صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے دہرادون کے پولیس لائنز گراؤنڈ میں یوگا کی مشق کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "اتراکھنڈ کا علاقہ صدیوں سے یوگا اور روحانی روایات کا مرکز رہا ہے، اور ہم دعا کرتے ہیں کہ یوگا کے ذریعے دنیا بھر کے لوگ صحت مند اور خوش حال زندگی گزاریں۔"

صدر جمہوریہ نے کہا کہ یوگا جسم، ذہن اور روح کو جوڑنے کا ذریعہ ہے اور اسی طرح افراد، برادریوں اور قوموں کو بھی ایک دوسرے سے جوڑنے میں مددگار ہے۔ انہوں نے اس سال کے یوگا ڈے کی تھیم "ایک کرہ ارض، ایک صحت" کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کی پہل پر عالمی سطح پر یوگا کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔

عالمی برادری یوگا کے فوائد سے مستفید ہو رہی ہے: مرمو

صدر مرمو نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے بھی 21 جون کو عالمی یوگا ڈے کے طور پر منانے کی منظوری دی اور تسلیم کیا کہ یوگا عالمی صحت کے لیے ایک مفید ذریعہ ہے۔ اس موقع پر اتراکھنڈ کے گورنر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) گرمیت سنگھ، ریاستی وزراء، افسران، طلبہ اور مقامی افراد نے بھی یوگا کی مشق میں حصہ لیا۔