حیدرآباد میں 3,000 سے زیادہ معذور افراد نے کیا یوگا

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 21-06-2025
حیدرآباد میں 3,000 سے زیادہ معذور افراد نے کیا یوگا
حیدرآباد میں 3,000 سے زیادہ معذور افراد نے کیا یوگا

 



حیدرآباد/ آواز دی وائس
بین الاقوامی یومِ یوگا کے موقع پر ہفتہ کو حیدرآباد میں منعقدہ ایک پروگرام میں 3,000 سے زائد معذور افراد نے یوگا کیا۔ اس پروگرام میں بصارت سے محروم، سماعت سے محروم اور دیگر 21 اقسام کے معذور افراد نے یوگا میں حصہ لیا۔
یہ پروگرام مرکزی وزارتِ سماجی انصاف و اختیارات کے تحت قومی ادارہ برائے ذہنی معذور افراد  کے ذریعے منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر مرکزی وزیر برائے سماجی انصاف و اختیارات، ویرندر کمار نے بھی شرکت کی۔ وزیر موصوف نے اس موقع پر کہا کہ ہندوستان نے صدیوں سے یوگا کے ذریعے دنیا کو امن کا پیغام دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وسدھَیَو کٹمبکم‘‘ (ساری دنیا ایک خاندان ہے) کے جذبے کو اپنا کر، ہم نے ہمیشہ پوری دنیا کو ایک مانا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیرِ اعظم نریندر مودی کی کوششوں سے 2014 میں اقوامِ متحدہ نے 21 جون کو بین الاقوامی یومِ یوگا کے طور پر تسلیم کیا، اور اب یوگا نہ صرف ہندوستان بلکہ دنیا بھر میں صحت مند طرزِ زندگی کا حصہ بنتا جا رہا ہے۔
انہوں نے اس پروگرام میں شریک تمام معذور افراد کی حوصلہ افزائی کی اور ان کی شرکت کو سراہا۔