انٹرنیشنل یوگا ڈے : 191 ممالک، 2,000 تقاریب: جانیں کہاں کیا ہوگا

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 21-06-2025
انٹرنیشنل یوگا ڈے : 191 ممالک، 2,000 تقاریب: جانیں  کہاں  کیا ہوگا
انٹرنیشنل یوگا ڈے : 191 ممالک، 2,000 تقاریب: جانیں کہاں کیا ہوگا

 



نئی دہلی: ہندوستان ہفتہ کے روز بین الاقوامی یومِ یوگا کے موقع پر دنیا بھر کے  ن1,300 شہروں میں موضوعاتی تقریبات اور پروگرامز کا اہتمام کرے گا، تاکہ ملک کی قدیم روایت اور ثقافتی نرمی(soft power) کو دنیا کے سامنے پیش کیا جا سکے۔ وزارتِ خارجہ کے ثقافتی شعبے انڈین کونسل فار کلچرل ریلیشنز(ICCR) کی جانب سے جمعہ کو جاری کردہ بیان کے مطابق، اسلام آباد میں بھی بھارتی ہائی کمیشن یوگا کی ایک تقریب کا اہتمام کرے گا۔CCR کی ڈائریکٹر جنرل کے نندنی سنگلا نے بیان میں کہا کہ بین الاقوامی یومِ یوگا کی 10ویں سالگرہ کے موقع پر ہم دنیا کے تقریباً ہر اُس ملک میں یوگا کی تقریبات منعقد کر رہے ہیں جہاں یوگا کی سرگرمیاں ہو رہی ہیں۔ کچھ ممالک مثلاً امریکہ میں ہم مختلف شہروں میں کئی تقاریب کا اہتمام کر رہے ہیں۔"

1,300 مقامات، 2,000 تقریبات

ICCR کے مطابق 21 جون کو بین الاقوامی یومِ یوگا کے موقع پر دنیا کے 191 ممالک میں 2,000 سے زائد تقاریب 1,300 مختلف مقامات پر منعقد کی جائیں گی، جو متعدد شہروں اور ممالک کا احاطہ کریں گی۔

اس کے علاوہICCR 'یوگا بندھن' کے عنوان سے ایک خصوصی تقریب کا بھی انعقاد کر رہا ہے جو بین الاقوامی یومِ یوگا 2025 کا نمایاں پروگرام ہوگا۔ اس پروگرام میں 15 ممالک مثلاً برازیل، ارجنٹائن، روس، چین، جنوبی افریقہ، ملائیشیا، سری لنکا، انڈونیشیا، سنگاپور اور جنوبی کوریا کے 17 یوگا گرو اور ماہرین شریک ہوں گے، جو بھارت کے مختلف مقامات پر یوگا کی تقریبات کی قیادت کریں گے، سنگلا نے کہا۔دہلی میں جنتَر منتر، قطب مینار، پرانا قلعہ اور ہمایوں کے مقبرے جیسے تاریخی مقامات پر ان غیر ملکی یوگا گروؤں کی قیادت میں یوگا پروگرامز منعقد ہوں گے۔ اسی طرز کے 'یوگا بندھن' پروگرام لکھنؤ، ایودھیا، وارانسی، جے پور، جودھ پور، بھوپال، گوالیار اور دیگر شہروں میں بھی ہوں گے، CCR کی ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ "جس طرح یوگا ‘آتما’ اور ‘پرماتما’ کے ملاپ کا نام ہے، اسی طرح ‘یوگا بندھن’ کا مقصد بھارت اور دنیا کو متحد کرنا ہے۔سنگلا نے مزید کہا کہ یہ ہمارے لیے باعثِ فخر ہے کہ یوگا نے گویا اپنا چکر مکمل کر لیا ہے۔ یوگا بھارت سے دنیا بھر میں پھیلا، وہاں کے لوگوں نے یوگا سیکھا، اور آج وہی لوگ واپس بھارت آ کر بھارتی عوام کے سامنے یوگا کی تربیت دے رہے ہیں۔"

یوگا برائے ایک زمین، ایک صحت

یہ بین الاقوامی یومِ یوگا 2025 کا موضوع ہے۔یہ موضوع صحت، پائیداری اور ماحول کے باہمی ربط پر زور دیتا ہے، جو بھارت کے ‘ایک زمین، ایک خاندان، ایک مستقبل’ کے وژن کے مطابق ہے، جسے بھارت نے اپنیG20 صدارت کے دوران اجاگر کیا تھا، ICCR نے کہا۔ICCR کی ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ بین الاقوامی یومِ یوگا 2025 کی تیاریاں کئی ماہ پہلے شروع ہو گئی تھیں۔یومِ یوگا کی آگاہی کے لیے ہم نے 100 دن، 75 دن، 50 دن اور 25 دن کی الٹی گنتی کی خصوصی تقریبات منعقد کیں۔ دنیا بھر میں ہمارے سفارتخانوں اور قونصل خانوں نے یومِ یوگا سے پہلے کئی یوگا پروگرامز منعقد کیے،" اُنہوں نے کہا۔ہندوستان  کے 37 ثقافتی مراکز نے بھی پچھلے 100 دنوں کے دوران متعدد یوگا پروگرامز کا انعقاد کیا، سنگلا نے مزید بتایا کہ یوگا کی غیر ملکی مقبولیت  میں اس کی مقبولیت کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ "بیرونی ممالک میں ارکانِ پارلیمان، قانون ساز، پولیس افسران اور جج صاحبان جیسے نمایاں شخصیات بھی یوگا سیکھ رہی ہیں، ۔سنگلا کے مطابق کئی غیر ملکی شہری یوگا کو اپنی روزمرہ زندگی میں اپنا چکے ہیں تاکہ صحت مند اور تناؤ سے پاک زندگی گزار سکیں، اور یوگا واقعی ایک عالمی تحریک بن چکی ہے۔