انٹر نیشنل میلاد کانفرنس- فلسطین کی حمایت میں ہندوستان کا موقف قابل ستائش

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 15-09-2025
انٹر نیشنل میلاد کانفرنس- فلسطین کی حمایت میں ہندوستان  کا موقف قابل ستائش
انٹر نیشنل میلاد کانفرنس- فلسطین کی حمایت میں ہندوستان کا موقف قابل ستائش

 



کا لی کٹ (عبدالکریم امجدی)

جامعہ مرکز الثقافۃ السنیہ کے زیر اہتمام کالی کٹ کے ٹریڈ سینٹر میں انٹر نیشنل میلاد کانفرنس کا انعقاد عمل میں آیا۔جس عرب ممالک کے شیوخ سمیت عالمی ومذہبی رہنماں،سفارتی نمائندگا ن،اسلامی تنظیموں کے سربراہان،ملی وسماجی شخصیت،صحافی اور اہل قلم،دانشوارں،علماومشائخ،مشہور عربی نشیدہ گروپ  الحب طائفہ سمیت ملک بھر سے عاشقان رسول ہزاروں کی تعداد میں شریک ہوئے۔اس موقع پر گرانڈ مفتی آف انڈیا شیخ ابوبکر احمد نے فلسطین کی قرارداد کیلئے ہندوستانی موقف کی جم کر ستائش کی۔ فلسطین اور اسرائیل کے لئے دو ریاستی حل کی تجویز کرنے والی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارد داد کی حمایت کرنے کا ہندوستان کا فیصلہ انتہائی قابل ستائش ہے۔شیخ نے کہاکہ ہندوستان نے انسانیت کی بنیاد پر انصاف اور اقدار ی روایت کو قائم رکھا ہے۔دنیا میں انصاف اور امن کے لئے ہندوستان کا خیر مقدم ہے۔انہوں نے کہاکہ فلسطین کا مسئلہ یہ صرف فلسطینیوں کا نہیں ہے بلکہ یہ انسانیت اور عالمی برادری کا مسئلہ ہے۔شیخ نے قطر،لبنان اور یمن میں بد امنی پھیلانے والے اسرائیلی اقدامات کی مذمت کی،او ر مغربی ایشا میں جنگ کے تناؤ کو نا قابل قبول قرارد دیا۔

 بین الاقوامی میلاد کانفرنس کے جم غفیر مجمع سے اپنے کلیدی خطاب میں شیخ بوبکر احمد نے کہاکہ شریعت مطفوی کی پیروی ہی محبت رسول کی پہچان ہے،

شیخ ابوبکر احمد نے کہاکہ پیغمبر اسلام کی تعلیمات سماجی انصاف،خواتین کے تحفظ اور پُر امن معاشرہ کے قیام کیلئے مینار کی حیثیت رکھتی ہے۔شیخ نے کہاکہ رحمت اللعالمین کی ولادت باسعادت پوری کائنات کیلئے رحمت ہے،شیخ نے کہاکہ عصر حاضر میں اخلاق نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کو عام کیا جائے۔ میلاد لنبی کا پیغام پیغمبر اسلام کی زندگی کو نمونہ بنانا ہے۔

  کانفرنس کا افتتاح کیرالہ جمعیۃ العلما کے صدر مولانا ای سلیمان مسلیار نے اپنے ناصحانہ خطاب سے کیا۔کانفرنس کا آغاز شام 4 بجے میگا دف ریلی سے ہوا۔ جس میں 100 سے زائد دف ٹیمیں مولودپڑتھی ہوئیں پریڈ مارچ کیا۔صدارتی فرائض مرکز ڈائیریکٹر جنرل سی محمد فیضی نے انجام دیا۔سید علی بافقیہ نے افتتاحی دعا فرمائی۔کانفرنس  سے ڈاکٹر محمد عبدالحکیم ازہری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نبی سے محبت کا تقاضہ ہے کہ آپ کے فرمودات پرعمل کیا جائے،اسی میں دنیا وآخرت کی سرخروئی ہے۔

اس موقع پر سب کی توجہ کا مرکز الحب کوئز عرب نشیدہ گروپ بنا رہا۔ جنہوں نے خصوصی طور پربزبان عربی روایتی انداز میں مولود،سلام، دف کے ساتھ نہایت ہی خوبصورت اندازمیں پیش کیا۔اور شاندار طریقے سے کلچرکا مظاہرہ کیا۔ جس سے پورا مجمع مسحور ہوتا رہا۔۔قبل ازیں مختلف گروپ کے ذریعہ مدح رسول،مولود،بردہ،سلام پیش کیاگیا۔کانفرنس سے سید خلیل البخاری،مولانا عبدالقادر مسلیار،پیروڈ عبدالرحمن ثقافی،کیرالہ حج کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر حسین ثقافی،مجید کاکاڑ،رحمت اللہ،سیف اللہ ثقافی نے بھی خطاب کیا۔اہم شرکا میں وی پی ایم فیضٰ،سید عبدالفتاح احدل،سید حامد،ابو حنیفہ الفیضی،سید زین العابدین جمل اللیل،این علی عبداللہ،عبدالکریم حاجی چالیم،عثمان ثقافی کے اسما قابل ذکر ہیں۔آخرمیں صلوۃ وسلام اور ملکی امن ومان کے تئیں دعا پر تاریخ سازکانفرنس اختتام پذیر ہوئی۔