آئینوکس ونڈ کو 1600 کروڑ کا ٹھیکہ ملا

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 29-07-2026
آئینوکس ونڈ کو 1600 کروڑ کا ٹھیکہ ملا
آئینوکس ونڈ کو 1600 کروڑ کا ٹھیکہ ملا

 



نئی دہلی: آئینوکس ونڈ لمیٹڈ (IWL) کو این ایل سی انڈیا لمیٹڈ کی جانب سے تقریباً 1,600 کروڑ روپے مالیت کے 200 میگاواٹ کے ونڈ پاور منصوبے کا ٹھیکہ ملا ہے۔ کمپنی نے بدھ کے روز جاری بیان میں کہا کہ اس منصوبے کو ٹھیکہ ملنے کی تاریخ سے 24 ماہ کے اندر مکمل کیا جائے گا۔

تقریباً 1,600 کروڑ روپے مالیت کے اس منصوبے کو کمپنی ٹرن کی بنیاد پر مکمل کرے گی، یعنی منصوبے کی منصوبہ بندی سے لے کر تنصیب اور تکمیل تک تمام ذمہ داریاں خود انجام دے گی۔ اس نئے ٹھیکے کے بعد کمپنی کی مجموعی آرڈر بک 4.7 گیگاواٹ تک پہنچ گئی ہے۔

(ایک گیگاواٹ برابر 1,000 میگاواٹ ہوتا ہے۔) آئینوکس ونڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) سنجیو اگروال نے کہا، "ہندوستان کے ممتاز سرکاری بجلی اداروں میں شامل این ایل سی انڈیا لمیٹڈ سے 200 میگاواٹ کا یہ ٹھیکہ ملنے پر ہمیں خوشی ہے۔ یہ آرڈر ہماری مربوط ٹرن کی صلاحیتوں، منصوبوں پر مؤثر عمل درآمد کی مہارت اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس مصنوعات پر صارفین کے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔"